BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 January, 2007, 06:55 GMT 11:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا
سائمنڈز
سائمنڈز نے شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کیا
آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کامن ویلتھ بنک سیریز کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ایک سو پانچ رن سے شکست دے دی ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنر ایڈم گلکرسٹ اور مڈل آرڈر آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو فتح کےلیے 290 رن کا ہدف فراہم کیا۔

گلکرسٹ نے دو چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے اٹھہتر گیندوں پر اکسٹھ رن بنائے جبکہ سائمنڈز انہتر رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے شین بونڈ نے وائٹ، سائمنڈز اور بریکن کو لگاتار تین گیندوں پر آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر چار جبکہ ایم گلیسپی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شین بونڈ ہیٹ ٹرک کرنے والے بالروں کی صف میں شامل ہوگئے

نیوزی لینڈ کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کے دونوں اوپنر صرف سات کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ تاہم آر ٹیلر نے پہلے کپتان سٹیفن فلیمنگ اور پھر فلٹن کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو سہارا دیا۔

جب وہ بیاسی گیندوں پر چوراسی رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو نیوزی لینڈ کا سکور چار وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکسٹھ رن تھا۔ نیوزی لینڈ کے بقیہ کھلاڑ،ی کسی قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور بقیہ چھ وکٹیں مجموعی سکور میں صرف تئیس رن کے اضافے کے بعدگرگئیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے تمام بالروں نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا اور جونسن کلارک اور سائمنڈز نے دو، دو جبکہ ہلفیناس، وائٹ اور بریکن نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

کامن ویلتھ بنک سیریز میں اب تک آسٹریلیا نے اپنے دونوں میچ جیتے ہیں جبکہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فی الحال فتح سے محروم ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد