BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 January, 2007, 11:27 GMT 16:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کی شکست
رِکی پانٹنگ
آسٹریلوی کپتان رِکی پانٹنگ بیاسی رنز پر ناٹ آؤٹ رہے
کامن ویلتھ بینک سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ملبورن میں جمعے کو ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پچاس اوورز پورے ہونے تک انگلینڈ کی آٹھ وکٹیں گریں اور اس نے آسٹریلیا کو دو سو تینتالیس رنز کا ٹارگٹ دیا۔

آسٹریلوی بلے بازوں نے اس ٹارگٹ کو چھیالیسویں اوور کے آغاز میں ہی با آسانی پورا کر لیا اور اسے صرف دو وکٹوں کا نقصان پہنچا۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 101 رنز پر گری۔ سب سے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمن اوپنر ایڈم گلکرسٹ تھے لیکن وکٹ گرنے سے پہلے ہی وہ اپنی ٹیم کو بہترین پوزیشن میں لے آئے۔ گلکرسٹ نے اکسٹھ گیندوں پر 60 رنز بنائے جس میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل تھے۔

گلکرسٹ کے بعد میتھیو ہیڈن 28 رنز پر مانٹی پنیسر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بعد میں آسٹریلوی کپتان رِکی پانٹنگ اور مائیکل کلارک کی 146 رنز کی شاندار شراکت نے 246 کے مجموعی سکور کے ساتھ آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کیا۔ پانٹنگ 82 اور کلارک 57 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

مانٹی پنیسر
مانٹی پنیسر نے میتھیو ہیڈن کو آؤٹ کیا

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم 242 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی طرف سے کیون پیٹرسن نے انتہائی عمدہ بیٹنگ کی۔ چار چوکوں اور تین چھکوں کے ساتھ پیٹسرن نے بیاسی رنز بنائے۔ وہ سٹیورٹ کلاک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے پال کالنگ ووڈ 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اینڈریو فلنٹاف 47 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلوی بالر نتھن بریکن نے چھیالیس رنز دے کر انگلینڈ کے تین وکٹیں گرائیں۔ مچل جانسن اور گلین میکگراتھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

کامن ویلتھ بینک ون ڈے سہ ملکی سیریز آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان آسٹریلیا میں کھیلی جا رہی ہے۔ سیریز کا اگلا میچ ہوبارٹ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چودہ جنوری کو ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد