مائیکل وان ایک بار پھر کپتان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکل وان کو اینڈریو فلنٹوف کی جگہ برطانوی کرکٹ ٹیم کا دوبارہ کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ وان نے سال دو ہزار پانچ میں ’ایشیز‘ کی فاتح برطانوی ٹیم کی قیادت کی تھی، لیکن اس کے بعد گھٹنے میں تکلیف ہو جانے کے باعث وہ ایک سال سے کرکٹ نہیں کھیل پائے تھے۔ تاہم گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہو جانے کے بعد اب وہ دوبارہ کھیلنے کے قابل ہو چکے ہیں۔ انہیں ٹیم کی دوبارہ قیادت اس وقت سونپی گئی ہے جب برطانوی کرکٹ ٹیم کو روایتی حریف آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں ’پانچ صفر‘ کی تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وان آسٹریلیا میں عنقریب ہونے والے سہ ملکی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں برطانوی ٹیم کی قیادت کرینگے۔ سہ ملکی سیریز میں برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی۔ مائیکل وان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم میں واپسی پر خوش ہیں جبکہ کپتانی دوبارہ ملنا اضافی بونس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں بہت مشکل صورتحال کا سامنا رہا۔ ’لیکن بطور کپتان اب میری ذمہ داری ہے کہ میں کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاؤں‘۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں بری طرح شکست کھانے کے باوجود فلنٹوف نے کپتان رہنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، لیکن برطانوی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ ڈنکن فلیچر کا کہنا تھا کہ ایشز سیریز میں ٹیم کی قیادت ان کے لیے کافی مشکل رہی۔ | اسی بارے میں ایشز: آسٹریلیا کا ’وائٹ واش‘05 January, 2007 | کھیل ایشز: آسٹریلیا کی لگاتار چوتھی فتح28 December, 2006 | کھیل انگلینڈ کو ’وائیٹ واش‘ کا سامنا24 December, 2006 | کھیل وان اور جونز کی وطن واپسی27 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||