ایشز: آسٹریلیا کا ’وائٹ واش‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دے کر ایشز سیریز پانچ۔ صفر سے جیت لی۔ یہ سنہ 21۔1920 کے بعد پہلا موقع ہے کہ ایشز سیریز میں کوئی ٹیم ’وائٹ واش‘ کرنے میں کامیاب ہوئی ہو۔ میچ کا فیصلہ کھانے کے وقفے سے قبل اس وقت ہوگیا جب آسٹریلیا نے فتح کے لیے درکار چھیالیس رن کا ہدف بنا کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے’وننگ رن‘ میتھیو ہیڈن نے بنایا۔ وہ 23 جبکہ اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے جسٹن لینگر 20 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل آسٹریلوی بالروں نے انگلش ٹیم کو دوسری اننگز میں صرف 147 کے مجموعی سکور پر پویلین بھیج دیا۔ چوتھے دن جب کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ کی بقیہ پانچ وکٹیں مجموعی سکور میں صرف تینتیس رن کے اضافے کے بعد گر گئیں۔
کیون پیٹرسن اور مونٹی پنیسرگزشتہ دن کے سکور میں بنا کوئی اضافہ کیے پویلین لوٹ گئے جبکہ بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں صرف سٹیو ہارمیسن دہرے ہندسوں میں داخل ہو سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی اور میگرا نے تین، تین جبکہ سٹیورٹ کلارک نے دو اور شین وارن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں291 رن بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے شین وارن کے اکہتر رنز کی بدولت 393 رن بنا کر 102 رن کی برتری حاصل کر لی تھی۔ 2007 کی ایشز سیریز میں اس سے قبل کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچوں میں پہلا ٹیسٹ آسٹریلیا نے 277 رن سے دوسرا میچ چھ وکٹوں سے، تیسرا مقابلہ 206 رن سے جبکہ چوتھا ٹیسٹ ایک اننگز اور ننانوے رن سے جیتا تھا۔ |
اسی بارے میں وارن، میگرا اور لینگر ریٹائر ہوگئے05 January, 2007 | کھیل سڈنی ٹیسٹ : انگلینڈ مشکل میں 04 January, 2007 | کھیل ایشز سیریز: انگلینڈ کے 234 رنز02 January, 2007 | کھیل جسٹن لینگر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر01 January, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||