نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا میں سی بی سیریز کے ایک دلچسپ اور اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو اٹھاون رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران انگلینڈ کی طرف سے صرف مونٹی پنیسر ایسے بالر تھے جنہوں نے پورے اعتماد سے بالنگ کی۔ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو بائیس قیمتی رنز اضافی رنز کی صورت میں دیئے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے مقررہ پچاس اوور میں سات کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر تین سو اٹھارہ رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے لو ونسٹ اور روس ٹیلر نے بالترتیب چھہتر اور اکہتر رنز بنائے اور ان دونوں کی شراکت میں ایک سو سینتیس رنز بنے۔ جیک اورم نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بتیس گیندوں پر چون رنز سکور کیئے۔ ونسٹ نے جب صرف تینتیس رنز بنائے تھے تو شارٹ ایکسٹرا کور پر ان کا کیچ ایئن بیل نے چھوڑ دیا اس کے علاوہ ٹیلر کو بھی اس وقت ایک موقع ملا جب انگلینڈ کے وکٹ کیپر نے مونٹی پنیسر کی گیند پر انہیں سٹمپ آؤٹ کرنے کی اپیل کی۔ ایمپائر سٹیو ڈیوس نے ان کی اپیل مسترد کر دی اور اس پر تھرڈ ایمپائر سے رجوع نہیں کیا۔ انگلینڈ کی طرف سے پلنکٹ نے تین اور پنیسر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے بلے باز اینڈریو فلنٹاف اور اینڈریو سٹراس کو نیوزی لینڈ کےسپنر ڈینئل وٹوری نے آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد اس سہ ملکی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے اور اس کے فائنل میں پہنچنے کی کوئی توقع باقی نہیں رہی ہے۔ | اسی بارے میں سڈنی ٹیسٹ : انگلینڈ مشکل میں 03 January, 2007 | کھیل ایشز: آسٹریلیا کا ’وائٹ واش‘05 January, 2007 | کھیل انگلینڈ کو عبرتناک شکست26 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||