BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 January, 2007, 07:15 GMT 12:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سڈنی ٹیسٹ : انگلینڈ مشکل میں
ہارمیسن
ہارمیسن نے پہلی اننگز میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں ہونے والے ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ایک سو چودہ رنز بنائے ہیں۔

کیون پٹرسن 29 رنز بناکر کھیل رہے ہیں اور انگلینڈ کو صرف بارہ رنز کی سبقت حاصل ہوئی ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم انگلینڈ کے 291 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 393 رنز بناکر آؤٹ ہوگئي۔

شین وارن نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 65 گیندوں پر 71 رنز بنائے ہیں۔

بریٹ لی اور سٹورٹ کلارک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شین وارن نے اینڈریو فلنٹاف کو سٹمپ کروا دیا۔ میچ کی موجودہ صورت حال سے لگتا ہے کہ انگلینڈ یہ سیریز پانچ صفر سے ہار جائیگا۔

آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ 45 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں لینگر 26 رنز بنا کر، کولنگوڈ 33 رنز بنا کر جبکہ ریڈ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس سے قبل فلنٹوف کے 89 اور ائین بیل کے شاندار اکہتر رنز کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم 291 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

انگلینڈ کا سکور جب 245 رنز تھا تو اس کے صرف پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے لیکن پھر 46 رنز پر باقی پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

میگرا نے انگلینڈ کے تین بلے بازوں کوآؤٹ کیا

اس میچ کی ایک خاص بات یہ رہی کہ اپنا آخری میچ کھیلتے ہوئے میگرا نے پہلی اننگز میں تین وکٹ لیے۔ تین تین وکٹ بریٹ لی اور کلارک کے حصے آئے جبکہ وارن کو صرف ایک وکٹ مل سکی۔

اس سے قبل پہلے دن کے کھیل کےسب سے کامیاب کھلاڑی ائین بیل ثابت ہوئے جنہوں نے پیٹرسن کے ساتھ مل کر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

اس میچ سے قبل ایشز سیریز کے چاروں میچوں میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی اور اگر انگلینڈ اس میچ کو جتینے یا برابر کرنے میں کامیاب نہ ہوا تو انگلینڈ کو ’وائٹ واش‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد