انگلینڈ کی پہلی کامیابی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کامن ویلتھ بینک سیریز کے ایک میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلوی دورے پر پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔ انگلینڈ کی فتح میں آل رونڈر اینڈریو فلنٹاف نے اہم کردار ادا کیا۔ فلنٹاف نے دو وکٹوں کے علاوہ 72 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر انگینڈ کو فتح دلا دی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوروں میں نو وکٹوں کے نقصان 205 رنز بنائے۔ نیتن ایسٹل نے پینتالیس رنز بنائے۔انگلینڈ کے میڈیم فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے دس اوروں میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی طرف سے این بیل نے پینتالیس رنز بنائے جبکہ فلنٹاف نے 72 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایک موقع پر انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی 138 پر آؤٹ ہو چکے تھے لیکن اینڈریو فلنٹاف نے وکٹ کیپر پاؤل نکسن کے ساتھ ملکر ساٹھ رنز کی پارٹنرشپ بنا کر انگینڈ کی فتح کو یقینی بنا دیا۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا14 January, 2007 | کھیل سڈنی: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا دیا09 January, 2007 | کھیل پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کی شکست12 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||