دو تجربہ کار بمقابلہ دو ناتجربہ کار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی کرکٹ کپ کے سلسلہ میں جمعرات کو دو میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ پہلا میچ ٹرینیڈاڈ میں برمودا اور سری لنکا کے درمیان ہو رہا ہے جبکہ دوسرے میچ میں آئرلینڈ کا مقابلہ زمبابوے سے جمیکا میں ہو رہا ہے۔ مہیلا جیا وردھنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کے کپتان مہیلا جیا وردھنے کے خیال میں ان کی ٹیم ایک مرتبہ پھر عالمی چیمپین بننے کی پوزیشن میں ہے۔ ’ہمیں یقین ہے کہ ہمارے پاس وہ ٹیم ہے جو ولڈ کپ جیت سکتی ہے، ہمارے پاس کئی اچھے کمبینیشن ہیں۔‘ دوسری جانب برمودا کی ٹیم میں گلمورگن کاؤنٹی کے کپتان ڈیوڈ ہمپ کی شمولیت یقینی ہے کیونکہ برمودا کی ٹیم میں وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہیں پروفیشنل کرکٹ کا تجربہ ہے۔ باقی ٹیم سکول کے اساتذہ اور پولیس کے ملازمین پر مشتمل ہے۔ ڈیوڈ ہمپ کے علاوہ برمودہ کی ٹیم میں سترہ سالہ سپنر ڈوین لیوراک بھی ہیں جو کہ ورلڈ کپ کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑیوں میں ہوں گے۔ ادھر آئرلینڈ کے کپتان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم زمبابوے کی ناتجربہ کار ٹیم کے خلاف ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے جس کی شاید اس سے توقع نہ کی جا رہی ہو۔ گزشتہ عرصے میں کھلاڑیوں کی طرف سے ہڑتالوں اور بائیکاٹ کی وجہ سے زمبابوے کے ایک اچھی ٹیم ترتیب دینے کےامکانات معدوم رہے ہیں۔ یہاں تک کے اس ٹیم میں سٹیورٹ میٹسی کنیاری وہ واحد کھلاڑی ہیں جو دو ہزار تین کا عالمی کپ کھیلے تھے۔ شاید یہی باتیں مدنظر رکھتے ہوئے آئرلینڈ کے کپتان ٹرنٹ جانسٹن نے کہا ہے کہ ’ اگر ہم اپنی ’اے‘ ٹیم میدان میں اتارنے میں کامیاب رہتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے کہ ہم جیت جائیں گے۔‘ ان کا کہنا تھا ’ہم جانتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل ہوگا، پاکستان بھی ایک عالمی درجے کی ٹیم ہے اور زمبابوے میں بھی ’اپ سیٹ‘ کرنے کی صلاحیت ہے لیکن کوئی وجہ نہیں کہ ہم بھی اپنے تئیں کوئی ’اپ سیٹ‘ کرنے میں کامیاب نہ ہوں۔‘ جمعرات کے میچوں کی ٹیموں کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں۔ برمودا کی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی رومانے (کپتان)، مائنرز، بورڈن، کین، ہمپ، ہرڈلڈ، جونزئ کیلی، لیوراک، مقدم، آؤٹر برج، پچر، سمتھ، جے ٹکر، کے ٹکر ہو سکتے ہیں۔ سری لنکا کی ٹیم میں جیا وردھنے (کپتان)، جیاسوریا، تھرنگا، سنگاکارا، اٹاپٹو، دلشان، آرنلڈ، سی سلوا، چمندا واس، مہاروف، ملنگا، فرنینڈو، کلاسیکرا، مرلی دھرن اور بنڈارا ہو سکتے ہیں۔ آئرلینڈ کی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں ٹنرٹ جانسن، بوتھا، برے، کیرول، گلپسی، لینگفورڈ سمتھ، میکالن، جے مونی، پی مونی، مورگن، کے او برائن، این او برائن، پورٹفیلڈ، رنیکن اور وائٹ شامل ہیں۔ زمبابوے کی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں اٹسیا (کپتان، جی برنٹ، چبھا بھا، چگمبرا، دابننگوا، ڈفن، اے آئرلینڈ، کستینی، مٹسی کنیاری، سی پوفو، موپاریوا، رینسفورڈ، سبندا، ٹیلر اور ایس ولیمز شامل ہیں۔ |
اسی بارے میں بالنگ: رکی پونٹنگ کی بے یقینی07 March, 2007 | کھیل بیٹنگ ناکام، پاکستان میچ ہار گیا13 March, 2007 | کھیل بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ فاتح09 March, 2007 | کھیل گیس لِیک: کرکٹرز ہوٹل سے باہر07 March, 2007 | کھیل بیرونی لِنک بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||