BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 March, 2007, 13:57 GMT 18:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میکیلم کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ
ونسینٹ
نیوزی لینڈ کے ونسینٹ نے ایک عمدہ اننگز کا مظاہرہ کیا ہے
سینٹ لوشیا میں گروپ سی کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ کے 363 رنز کے جواب میں کینیڈا کی پوری ٹیم 249 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح نیوزی لینڈ یہ میچ 114 رنز سے جیت گیا۔

کینیڈا نے اپنی اننگز کا آغاز تو بڑے جارحانہ انداز سے کیا لیکن اوپنر ڈیویسن کے آؤٹ ہونے کے بعد رنز بنانے کی رفتار سست پڑ گئی اور کینیڈا کے کھلاڑی ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتے چلے گئے۔

ورلڈ کپ: تازہ ترین سکور

نیوزی لینڈ کے میکیلم نے 20 گیندوں پر 50 رنز بنا کر عالمی کپ کی تیز ترین نصف سینچری کا ریکارڈ بنایا اور دوسری طرف کینیڈا کے اوپنر ڈیویسن نے بھی تیز کھیلتے ہوئے 23 گیندوں پر اپنی نصف سینچری بنا ڈالی۔ یہ ورلڈ کپ کی تیسری تیز ترین نصف سینچری ہے۔ وہ 53 رنز بنا کر میسن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

کینیڈا نے پہلے پانچ اوورز میں 50 رنز بنائے لیکن 100 رنز 16 اوورز میں مکمل کیے۔

میکیلم نے بیس گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین نصف سنچری بنائی

جب سکور 116 پر پہنچا تو دوسرے اوپنر بارنٹ 40 رنز بنانے کے بعد ویٹوری کی گیند پر میکیلم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ویٹوری نے دوسری وکٹ باگئی کی حاصل کی۔ باگئی 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کینیڈا کے کھلاڑی بل کلف 54 گیندوں پر 50 رنز بنا کر سٹائرس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی آشف ملا تھے جو کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ عبدالصمد کی تھی جو نو رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

سنیل دھنی رام 17 رنز بنانے کے بعد اورم کی ایک گیند ہاتھ پر لگنے سے زخمی ہو گئے اور میدان سے باہر چلے گئے۔ ان کی جگہ کمنز آئے جو نو رنز بنانے کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ عمر بھٹی، ساندھر اور اوسینڈے کو پٹیل نے بولڈ کیا۔

نیوزی لینڈ کے بڑے سکور میں اوپنر ونسینٹ کا بہت کردار ہے جنہوں نے شاندار سنچری بنائی۔ وہ ڈیویسن کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے 101 رنز میں نو چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔

نیوزی لینڈ کے اوپنگ بیٹسمین فلیمنگ 66 رنز بنا کر ساندھر کی گیند پر بل کلف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے یہ سکور 67 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا۔

جب دوسرے بیٹسمین فولٹن آؤٹ ہوئے تو اس وقت سکور 222 تھا۔ وہ بھی ساندھر کی گیند پر 47 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ سٹائرس 28 اور مکمیلن 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جیکب اورم 35 اور میکیلم 52 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

کینیڈا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

منگل کو سینٹ لوشیا میں نیوزی لینڈ نے کینیا کو 148 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں کامیابی سے نیوزی لینڈ سپر ایٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ اپنے ایک اور میچ میں انگلینڈ کو بھی ہرا چکا ہے۔

کینیڈا کی ٹیم:
جون ڈیویسن (کپتان)، اے باگئی، جی بارنٹ، عمر بھٹی، آئی بلکلف، ڈی چمنی، قیصر علی، اے کوڈرنگٹن، جی کوڈرنگٹن، اے کمنز، ایس دھنی رام، آشف ملا، ہینری اوسینڈے، عبدالصمد اور کیون ساندھر۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم:
لو وینسٹ، سٹیفن فلیمنگ (کپتان)، روز ٹیلر، سکاٹ سٹائرس، کریگ میکمیلن، جیکب اورم، برینڈن میکولم (وکٹ کیپر)، ڈینئل ویٹوری، جیمز فرینکلن، شین بانڈ، جیتن پٹیل، مائیکل میسن، پیٹر فولٹن، ڈریل ٹوفی۔

وسیم اکرمورلڈ کپ ریکارڈز
ورلڈ کپ میں کس نے کیا کیا؟
نیوزی لینڈ کی ٹیمون مین ٹیم
نیوزی لینڈ کی ٹیم پر جوناتھن ایگنیو کا کالم
عمران خانورلڈ کپ کی تاریخ
کرکٹ کے بڑے ٹورنامنٹ میں آج تک کیا کچھ ہوا
عالمی ورلڈ کپ
میچز کب اور کہاں ہوں گے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد