BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 June, 2007, 14:31 GMT 19:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیون پیٹرسن کا کپتانی سے انکار
پیٹرسن
وان کے استعفے کے بعد کپتانی کےلیے پیٹرسن کا نام بھی لیا جا رہا تھا
انگلینڈ کے سرکردہ بیٹسمین کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ وہ قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے امیدوار نہیں ہیں۔

مائیکل وان کے استعفے کے بعد انگلینڈ کو ایک روزہ کرکٹ کے لیے نئے کپتان کی ضرورت ہے، لیکن پیٹرسن کہتے ہیں کہ’ ابھی وقت نہیں آیا کہ میں یہ ذمہ داری سنبھالوں۔‘

’میں نے اس بارے میں بہت سنجیدگی سے سوچا ہے اور میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ میرے لیے ابھی کپتانی سنبھالنا صحیح نہیں ہوگا۔‘

انگلینڈ کے نئے کپتان کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا اور آل راؤنڈر پال کالنگوڈ کپتانی کی دوڑ میں سب سے آگے بتائے جاتے ہیں۔

پیٹرسن ایک روزہ کرکٹ میں دنیا کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔

سابق فاسٹ بالر ڈیرن گوف اور سابق اوپنر جیف بائیکاٹ سمیت بہت سے
مبصرین کا خیال تھا کہ پیٹرسن اس ذمہ داری کے لیے کالنگوڈ سے بہتر ثابت ہوتے۔

 جس کسی کو کپتانی سونپی جائے گی، اسے میری مکمل حمایت حاصل ہوگی
پیٹرسن

لیکن پیٹرسن کہتے ہیں کہ ابھی تک انہوں نے صرف تقریباً پچاس ون ڈے اور بیس،تیس ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ ’اگر مستقبل میں مجھے یہ ذمہ داری سونپی گئی تو میرے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہوگا لیکن میرے کیرئر کے اس مرحلےپر نہیں۔

’جس کسی کو کپتانی سونپی جائے گی، اسے میری مکمل حمایت حاصل ہوگی، انگلینڈ کی کرکٹ کے لیے یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے، اور ہم مستقبل کے لیے بہت پر امید ہیں۔‘

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انگلینڈ کی سلیکشن کمیٹی نے کپتانی کے بارے میں ان سے بات کی ہے، پیٹرسن نےکہا کہ اس بات کا ذکر ہوا تھا اور میں نے انہیں اپنا جواب دے دیا ہے۔

انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ انگلینڈ کی کرکٹ میں ایک روزہ کھیل کو زیادہ توجہ دی جائے گی۔

’ہم نے ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ اعزازات نہیں جیتے ہیں، اور ایک روزہ کھیل عدم توجہی کا شکار ہوا ہے۔ یہاں صرف ٹیسٹ کرکٹ کی ہی بات ہوتی ہے۔‘

 سابق کپتان چندو بورڈےانڈین کرکٹ
کوچ کا مسئلہ حل ہوتا ہوا نظر نہیں آتا
شعیب اخترشعیب مکمل فٹ
شعیب اختر مکمل فٹ ہیں: چیف سلیکٹر
واٹمورواٹمور دوڑ میں شامل
سابق کوچ پاکستانی کوچنگ کے امیدوار
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد