انڈیا: کوچ اور اب منیجر کے مسائل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ورلڈ کپ میں شکست کے بعد انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی صحت تو کبھی ٹیم میں کھلاڑیوں کے انتخابات کا معاملہ خبروں میں بنا رہا۔ اور اب ٹیم کے لیے نئے کوچ کا انتخاب بھی ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کے گراہم فورڈ نے بھارتی ٹیم کے کوچ کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے سے انکار کر دیا تو بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے آئر لینڈ اور انگلینڈ کے دورے کے لیے سابق کپتان چندو بورڈے کو ٹیم کا مینجر بنا دیا۔ اس فیصلے کے بارے میں سابق کرکٹر ارون لال کہتے ہیں کہ ’جب میں نے یہ خبر سنی تو مجھے تھوڑی سی حیرانی ضرور ہوئی۔ کیونکہ چندو بورڈے کافی عرصے سے کرکٹ سے دور ہیں اور کئی نوجوان کھلاڑیوں کو شاید وہ بالکل جانتے بھی نہیں ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید تھی کہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کوئی کم عمر کے شخص جیسے راجرٹ بنیو، مدن لال یا پھر سندیپ پاٹل اور مہندر امر ناتھ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ آئر لینڈ اور انگلینڈ روانگی سے قبل بنگلور میں انڈین ٹیم کے لیے ایک تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے۔ لیکن اطلاعات کے مطابق نئے منیجر نے نہ تو وہاں جاکر کھلاڑیوں سے ملنے کی زحمت گوارا کی اور نہ ہی ان کے کھیل کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔ تہتر سالہ چندو بورڈے سال 1954 میں کرکٹ کی دنیا میں داخل ہوئے اور اپنی زندگی کا پہلا ٹیسٹ میچ وسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا۔ 1958 سے 1970 تک انڈین کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے چندو بورڈے ریٹائرمنٹ کے بعد بطور کرکٹ ایڈمنسٹریٹر اور سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر فائض رہے اور 1967 میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سریز میں ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ بورڈے نے اپنے کرکٹ کریئر میں 55 ٹسٹ میچ میں 3061 رنز بنائے ہیں جبکہ 251 فرسٹ کلاس کرٹ میچ 12805 رنز بنائے۔ ٹیسٹ میچوں ميں انہوں نے زیادہ سے زیادہ 177 رنز بنائے ہيں۔ انڈین ٹیم کا مینجر بننے کے بعد چندو بورڈے نے امید ظاہر کی کہ ان کی ٹیم آئندہ دورے ميں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے ٹیم میں وریندر سہواگ کو جگہ نہیں دی گئی ہے جبکہ سچن تندولکر اور سورو گانگولی کو ٹیم میں واپس لیا گیا ہے۔ راہل ڈراوڈ ٹیم کی کپتانی کريں گے جبکہ وائس کپتان مہندر سنگھ دھونی ہوں گے۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم دورہ ہے کیونکہ ورلڈ کپ میں بری کارکردگی کے بعد بنگلہ دیش میں جیت سے تھوڑے حوصلے تو بلند ہوئے لیکن انگلینڈ کو ان کی ہی زمین پر ہرانا آسان نہیں ہوگا۔ | اسی بارے میں بھارتی کوچ: گراہم فورڈ کا نام زیرِغور04 June, 2007 | کھیل گریگ چیپل کے بعد کون؟04 June, 2007 | کھیل میرپور: انڈیا نے سیریز جیت لی28 May, 2007 | کھیل بھارتی ٹیم کے نئے کوچ شاستری07 April, 2007 | کھیل انیل کمبلے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر30 March, 2007 | کھیل اشتہاری کمپنیوں کو نقصان کا اندیشہ27 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||