BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 March, 2007, 15:42 GMT 20:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انیل کمبلے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر

انیل کمبلے
انیل کمبلے نے ایک روزہ میچوں میں 337 وکٹیں حاصل کی ہیں
بھارت کے سپن گیند باز انیل کمبلے نے ایک روز کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔ لیکن وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ سترہ برس کے کرئیر میں انیل کمبلے نے کل دو سو اکہتر ون ڈے میچیز کھیل کر 337 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بنگلور کے چینا سوامی سٹیڈیم میں ایک نیوز کانفرنس میں اپنی ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئے انیل کمبلے نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرکے سبکدوش ہونا چاہتے تھے لیکن ان کا یہ خواب پورا نا ہوسکا۔

’ہر بار من کی مراد پوری نہیں ہوتی ہے لیکن میں نے اعلان کردیا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ چھوڑ دوں گا۔‘

کمبلے نے اپنے تمام ساتھی کھلاڑیوں، کپتان اور کوچز کا شکریہ ادا کیا اور کہا ’مجھے میرے ساتھیوں کا ہمیشہ تعاون حاصل رہا ہے اور سبھی میری حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں۔‘

بھارت کی طرف سے انیل کمبلے نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کیے ہیں۔ ان کی سب سے اچھی پرفارمنس ویسٹ انڈیز خلاف ہے جس میں انہوں نے بارہ رنز دیکر چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

انیل کمبلے
انیل کمبلے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے

انٹرنیشنل کرکٹ میں انیل کمبلے کے کریئیر کا آغاز سنہ انیس نوے میں ہوا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ، 1992 کے ورلڈ کپ میں بنگلور میں پاکستان کے ساتھ سیمی فائنل میچ، شارجہ میں ان کی پہلی ون ڈے سیریز اور ہیرو کپ جیسے ٹورنامنٹ ان کی بہترین یادوں میں شامل ہیں۔

انیل کمبلے کا کہنا تھا کہ ان میں اب بھی کرکٹ باقی ہے اس لیے وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے۔ ’جب مجھے لگے گا کہ میں ٹیم کے لیے کارآمد نہیں ہوں تو میں ایک دن ٹیسٹ کرکٹ کو بھی الوداع کہہ دونگا۔ ایسا کوئی ہدف نہیں ہے کہ مجھے چھ سو وکٹیں پوری کرنی ہیں۔‘

کمبلے ٹیسٹ میچیز میں بھی پانچ سو سے زیادہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور بھارت کی طرف سے وہی ٹیسٹ میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں۔

انیل کمبلے پویلین میں بیٹھ کر فوٹو گرافی بھی کرتے رہیں ہیں۔ یہ ان کا شوق ہے اور ان کے پاس کرکٹ کے بہت سے شاندار لمحے قید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ پر ایک کتاب لکھیں گےتو ان ساری تصویروں کو بھی اس میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انیل کمبلےکمبلے کی ریٹائرمنٹ
’عالم کپ شاید میری آخری ایک روزہ سیریز‘
کمبلےکمبلے کی 500 وکٹیں
کمبلے 500 وکٹ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی
انضمامکپل کی نظر میں
انضمام اور کمبلے کی کارکردگی فیصلہ کرے گی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد