BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 January, 2006, 02:50 GMT 07:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سپن کا بادشاہ، انیل کمبلے

انیل کمبلے
انیل کمبلے پاکستان کے خلاف ایک ہی اننگز میں دس کے دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں
جب بھارتی ٹیم کےسینئر ترین کھلاڑیوں میں سے ایک انیل کمبلے کی لیگ بریک گگلی کا جادو چلتا ہے تو بڑے بڑے نامی گرامی بیٹسمینوں کی چھٹی ہو جاتی ہے۔

بھارتی ٹیم کے سپن بالنگ اٹیک میں انیل کمبلے کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے۔ اگرچہ انیل کملے کی سپن بالنگ زیادہ تر ان کی اپنی سر زمین پر ہی اپنا کمال دکھاتی ہے جہاں کی وکٹیں سپن بالرز کی خوب مدد کرتی ہیں۔ تاہم انیل کمبلے کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ان کی بالنگ بھارت سے باہر بھی ایسا ہی تاثر چھوڑے۔

ان کی یہ خواہش آخر کار آسٹریلیا کےسنہ 2000۔2004 کے دورے میں پوری ہوئی اور انہوں نے تین ٹیسٹ میچوں میں چوبیس وکٹیں حاصل کیں اور اس کے صرف تین ماہ بعد ملتان کی سیدھی اور بےجان پچ پر بہتر رنز کے عوض پاکستان کے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ان کی اس کارکردگی کی وجہ سے بھارت کو پاکستان میں ٹیسٹ میچ میں پہلی فتح نصیب ہوئی اور یوں انیل کمبلے نے اپنے ملک سے باہر بھی خود کو زبردست سپن بالر کے طور پر منوایا۔

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں پیدا ہونے والےانیل کمبلے نے سو ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور 485 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ وہ بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

ان کی بہترین کاکردگی چوہتر رنز دے کر دس وکٹیں ہے۔ ان کی یہ کارکردگی بھی پاکستان کے خلاف 1999 کی سیریز میں دہلی ٹیسٹ میچ میں تھی۔ انیل کمبلے اپنے کیرئر میں ایک اننگز کے دوران اکتیس بار پانچ یا پانچ سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔

ایک روزہ کرکٹ میں دیکھا جائے تو انیل کمبلے نے دو سو چونسٹھ ون ڈے میچوں میں 329 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے انیل کملے کی ٹیسٹ میچوں میں بیٹنگ کی اوسط انہیں بالنگ آل راؤنڈر کی صف میں کھڑا کر دیتی ہے۔ انیل کو ایک اچھے فیلڈر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

پاکستان میں کھیلی گئی گزشتہ سیریز میں انیل کمبلے پاکستانی بلے بازوں پر چھائے رہے تھے۔

اسی بارے میں
ریکارڈ توڑ ٹیسٹ میچ
13 December, 2004 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد