کپیل دیو کا ریکارڈ برابر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسپن بولر انیل کمبلے نے بھارت کی جانب سے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا کپیل دیو کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ انھوں نے آج جنوبی افریقہ کے نتنی کو آوٹ کر کے ٹیسٹ میچوں میں اپنی چار سو چونتیسویں وکٹ حاصل کی۔ سابق بھارتی فاسٹ بالر کپیل دیو نے بھی اتنی ہی وکٹیں ایک سو اکتیس ٹیسٹ میچوں میں حاصل کی تھیں۔ تاھم انیل کمبلے نے یہ وکٹیں نوے ٹیسٹ میچوں میں لیں ہیں۔ بھارت نے جنوبی افریقہ کو کلکتہ میں کھیلے گئے اس دوسرے میچ میں ہرا کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیت لی ہے۔ اس سے پہلے کان پور میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہو گیا تھا۔ انیل کمبلے نے چودہ برس قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے کیریر کا آغاز کیا۔ چودہ برس قبل انیس سالہ کمبلے نے اپنے کیریر کا پہلا اوور کرایا جس میں انہوں نے انگلینڈ کے ایلن لیمب کو آوٹ کیا۔
کمبلے نے سوویں وکٹ اپنے اکیسویں ٹیسٹ میچ میں حاصل کی۔ دو سوویں وکٹ سینتالیسویں میچ میں ، تین سوویں وکٹ چھیاسٹھویں میچ میں اور چار سوویں وکٹ اس وقت حاصل کی جب وہ اپنا پچاسیواں میچ کھیل رہے تھے۔ سن دو ہزار میں کندھے میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ان کا کیریر خطرے میں پڑ گیا تھا اور یہ سمجھا جا رہا تھا کہ وہ مذید نہیں کھیل سکیں گے ۔ تاھم بیس مہینے انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر رہنے کے بعد وہ بھر پور طریقے سے واپس آئے ۔ کمبلے نے انیس سو ننانوے میں دہلی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||