دہلی ٹیسٹ میں سپن کا جادو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دہلی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو اٹھانوے رنز بنائے ہیں۔ جب کھیل ختم ہوا تو جیہان مبارک دس رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ مارون اتاپتو نے سری لنکا کی طرف سے سب سے زیادہ اٹھاسی رنز سکور کیے۔ ان کے علاوہ مہیلا جے وردھنے نے ساٹھ رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کو انیل کمبلے نے آؤٹ کیا۔ بھارت کی جانب سے لیگ سپنر انیل کمبلے نے چوّن رن دے کر چار جبکہ عرفان پٹھان نے بیس رن کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 290 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کے آخری سات کھلاڑی ٹیم کے مجموعی سکور میں صرف 45 رن کا اضافہ کر سکے اور سری لنکن بولر مرلی دھرن کی آف سپن بولنگ کا شکار ہو گئے۔
میچ کے پہلے روز سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کا ریکارڈ قائم کرنے والے سچن تندولکر بھی بھارتی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور اپنے گزشتہ دن کے سکور میں صرف 9 رن کے اضافے کے بعد مرلی دھرن کا شکار بنے۔ مرلی دھرن نے سو رن کے عوض سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ چمندا واس نے ایک اور بندارا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم: بھارت کی ٹیم: | اسی بارے میں سچن تندولکر کا عالمی ریکارڈ10 December, 2005 | کھیل وریندر سہواگ ہسپتال میں داخل09 December, 2005 | کھیل انگلینڈ: دورہ بھارت کے حتمی مقامات08 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||