BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 March, 2006, 12:23 GMT 17:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انیل کمبلے کی پانچ سو وکٹیں

کمبلے
کمبلے نے 500 وکٹ کا ریکارڈ 105 ٹیسٹ میچ کھیل کر بنایا ہے
تین ماہ قبل انیل کمبلے نے جب اپنا سوواں ٹیسٹ کھیلا تو وہ کپل دیو کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے انڈین بالر تھے اور انگلینڈ کے خلاف موہالی ٹیسٹ کے تیسرے دن جب انیل کمبلے نے سٹیو ہارمیسن کی وکٹ حاصل تو وہ پانچ سو وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے انڈین بالر بن گئے۔

کمبلے دنیائے ٹیسٹ کرکٹ کے وہ پانچویں بالر ہیں جنہوں نے پانچ سو ٹیسٹ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان سے قبل یہ کارنامہ آسٹریلیا کے شین وارن اور گلین میگرا، سری لنکا کے مرلی دھرن اور ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش نے سرانجام دیا ہے۔ شین وارن اور مرلی دھرن چھ سو وکٹوں کا ہدف بھی عبور کر چکے ہیں۔ شین وارن نے اب تک 659 ، مرلی دھرن نے 600، میگرا نے 542 جبکہ والش نے 519 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کمبلے نے 500 وکٹ کا ریکارڈ 105 ٹیسٹ میچ کھیل کر بنایا ہے اور سری لنکا کے سپنر مرلی دھرن کے بعد وہ کم سے کم ٹیسٹ میچوں میں 500 وکٹ مکمل کرنے والے دوسرے بالر ہیں۔

انیل کمبلے نے اپنے ٹیسٹ کیرئر کا آغاز سنہ 1990 میں انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں کیا تھا اور اس 35 سالہ لگ اسپنر نے اپنے سولہ سالہ ٹیسٹ کیرئر میں بتیس مرتبہ ایک اننگز میں 5 وکٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ایک ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹ انہوں نے آٹھ بار حاصل کیئے ہیں۔ جس میں فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں دس وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ بھی شامل ہے۔

مرلی دھرن کے بعد وہ واحد بالر ہیں جس نے ہوم پچ پر ٹیسٹ میچز میں 300 وکٹ لیئے ہیں اور کمبلے پر اس بات کے لیئے نکتہ چینی بھی کی جاتی رہی ہے کہ وہ ملک کے اندر تو کافی کامیاب رہے ہیں لیکن غیر ممالک میں ان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی ہے۔

موجودہ انڈین کپتان راہول ڈراوڈ انیل کمبلے کو گزشتہ پندرہ برس مںی بھارت کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہیں اور ان کے نزدیک کمبلے کا مقابلہ سچن تندولکر بھی نہیں کر سکتے کیونکہ کمبلے وہ انڈین کھلاڑی ہیں جو اب تک سب سے زیادہ مرتبہ انڈین فتوحات کا حصہ بن چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد