ڈراوڈ کی ففٹی، بھارت کے چار آؤٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان موہالی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر انڈیا نے انگلینڈ کے پہلے اننگز کے سکور 300 رن کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹ کے نقصان پر 149 رن بنا لیے ہیں۔ جب کھیل ختم ہوا تو مہندر دھونی اور کپتان راہول ڈراوڈ کریز پر موجود تھے۔ کپتان ڈراوڈ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 60 رن پر کھیل رہے ہیں جبکہ دھونی نے 12 رن بنائے ہیں۔ تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات بھارتی لیگ سپنر انیل کمبلے کی ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ سو وکٹیں تھی۔ انیل کمبلے نے انگلش بلے باز سٹیو ہارمیسن کو آؤٹ کر کے اپنی پانچ سوویں وکٹ حاصل کی۔ دنیائے کرکٹ میں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پانچویں اور پہلے بھارتی بالر ہیں۔ ان سے قبل شین وارن، مرلی دھرن،گلین میگراتھ اور کورٹنی والش یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔ انڈین اننگز کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی وریندر سہواگ تھے جو ایک مرتبہ پھر بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور گیارہ رن بنا کر سٹیو ہارمیسن کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوگئے۔ ڈراوڈ اور وسیم جعفر کی شراکت میں 76 رن بنے اور جب انڈیا کا سکور 96 پر پہنچا تو وسیم جعفر تیس رن بنا کر پنیسر کی گیند پر فلنٹاف کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ تندولکر صرف چار رن بنا سکے اور فلنٹاف کا پہلا شکار بنے۔ یوراج سنگھ کو ہوگارڈ کی گیند پر بیل نے کیچ کیا انہوں نے پندرہ رن بنائے۔ اس سے قبل انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو رن بنا کر آوٹ ہوگئی۔ تیسرے دن جب کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ نے دو سو رن بنائے تھے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ کھانے کے وقفے پر انگلینڈ کا سکور 288 رن تھا اور اس کی مزید ایک وکٹ گری تھی تاہم کھانے کے وقفے کے بعد بھارتی سپنر انیل کمبلے نے چار گیندوں میں تین بھارتی وکٹیں حاصل کر کے انگلش اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان اینڈریو فلنٹاف 70، پیٹرسن 64 اور جونز 52 بنا کر نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے انیل کمبل نے پانچ، مناف پٹیل نے تین جبکہ عرفان پٹھان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
موہالی ٹیسٹ کے پہلے دو دن کا کھیل بارش اور کم روشنی کی وجہ سے متاثر ہوا تھا اور دو دن میں صرف 65 اوور کا کھیل ممکن ہو سکا تھا۔ انگلش ٹیم: اینڈریو سٹراس، الیسٹر کک، این بیل، پال کولنگ ووڈ، کیون پیٹرسن، اینڈریو فلنٹاف، لیئم پلنکٹ، میتھیو ہوگارڈ، سٹیو ہارمیسن اور مونٹی پنیسر۔ انڈین ٹیم: وریندر سہواگ، وسیم جعفر، راہول ڈراوڈ، سچن تندولکر، یوراج سنگھ، مہندر دھونی، انیل کمبلے، پیوش چاؤلہ، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان اور مناف پٹیل۔ | اسی بارے میں کم روشنی کےباعث کھیل ختم09 March, 2006 | کھیل لکشمن اور کیف انڈین ٹیم سے باہر08 March, 2006 | کھیل ناگپور ٹیسٹ ڈرا ہوگیا05 March, 2006 | کھیل ایلسٹر کک کی شاندار سنچری04 March, 2006 | کھیل محمد کیف سینچری مکمل نہ کر سکے03 March, 2006 | کھیل ناگپور: بھارت کا بھرپور جواب02 March, 2006 | کھیل ناگپور: انگلینڈ کی عمدہ بیٹنگ 02 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||