BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لکشمن اور کیف انڈین ٹیم سے باہر
لکشمن پہلے ٹیسٹ میں پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے
لکشمن پہلے ٹیسٹ میں پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے
انگلینڈ کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں وی وی ایس لکشمن اور محمد کیف کو انڈین ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ان دونوں بلے بازوں کو ٹیم میں یوراج سنگھ اور ایک مزید بالر کے لیے جگہ بنانے کے لیے شامل نہیں کیا گیا۔ یوراج سنگھ نے پاکستان کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور کراچی کے آخری ایک روزہ میچ میں انہیں چوٹ لگ گئی تھی۔

لکشمن انگلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں کوئی رن بنائے بغیر پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے جبکہ محمد کیف نے اکانوے رن بنائے تھے۔

انڈین نے بارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے لیکن آر پی سنگھ اور پیوش چوالہ میں سے کس ایک کو حتمی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

تیز بالر مناف پٹیل کا ٹیم میں شامل ہونا یقینی ہے کیونکہ شری سری سانتھ شدید نزلے میں مبتلا ہیں۔

سنگھ اور چاولہ کا ٹیم میں شامل ہونا اس بات پر منحصر ہے کہ کس پچ پر میچ کھلایا جائے گا۔

موہالی میں گراونڈ مینز یا پچ تیار کرنے والوں نے دو قسم کی پچیں تیار کی ہیں۔ ایک پر گھاس ہے جو متوقع طور پر تیز بالروں کے لیے مدد گار ثابت ہو گی اور دوسری خشک ہے اور اس پر کوئی گھاس نہیں ہے جو کہ سپن بالروں کے لیے سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد