کم روشنی کےباعث کھیل ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان موہالی میں کھلیے جانے والےدوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل خراب روشنی کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کر دیاگیا ہے۔ میچ کےپہلے دن انگلینڈ کے کپتان اینڈریوفلنٹاف نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کافیصلہ کیا لیکن بارش اور کم روشنی کی وجہ سے چالیس اوور ضائع ہوگئے۔ کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نےچار ووکٹوں کے نقصان پر ایک سوتریسٹھ رن بنائے تھے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ عرفان پٹھان کی عمدہ بالنگ کے نتیجے میں انگلینڈ کے سکور کی رفتار سست رہی۔ کھانے کے وقفے کے بعد کھیل شروع ہونے پر انگلینڈ کے این بیل 38 رنز پر انیل کمبلے کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی پہلی وکٹ پینتیس رنز پر اس وقت گری جب عرفان کی گیند پر سٹراس آؤٹ ہوئے۔ سٹراس نے اٹھارہ رنز بنائے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی الیسٹر کک عرفان پھٹان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انڈیا کی جانب سے عرفان پھٹان نے تئیس رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ پیٹرسن نے این بیل کے ساتھ مل کر اکاسی رن بنائے۔ پیٹرسن چونسٹھ رن بنانے کے بعد مناف پٹیل کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس ٹیسٹ میں وی وی ایس لکشمن اور محمد کیف کو انڈین ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم: انڈین ٹیم: | اسی بارے میں ناگپور ٹیسٹ ڈرا ہوگیا05 March, 2006 | کھیل ایلسٹر کک کی شاندار سنچری04 March, 2006 | کھیل محمد کیف سینچری مکمل نہ کر سکے03 March, 2006 | کھیل ناگپور: بھارت کا بھرپور جواب02 March, 2006 | کھیل ناگپور: انگلینڈ کی عمدہ بیٹنگ 02 March, 2006 | کھیل جونز، ٹریسکوتھک سیریز سے باہر07 March, 2006 | کھیل لکشمن اور کیف انڈین ٹیم سے باہر08 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||