BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 June, 2007, 12:53 GMT 17:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گریگ چیپل کے بعد کون؟
ڈیو واٹ مور سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے کوچ رہ چکے ہیں
بھارتی کرکٹ بورڈ ٹیم کے نئے کوچ کا اعلان کرنے والا ہے۔ آسٹریلیا کے ڈیو واٹ مور اس عہدے کے اہم دعویدار مانے جا رہے ہیں۔

پیر کے روز بنگلور میں ہندوستانی کرکٹ بورڈ یعنی بی سی سی آئی کے سات ارکان کی ایک میٹنگ ہورہی ہے جس میں ٹیم کے نۓ کوچ کا انتخاب کیا جائے گا۔

اس میٹنگ میں بھارت کے سابق کرکٹرز سنیل گاوسکر، وینکٹ راگھون اور روی شاستری بھی شامل ہیں۔ ٹیم کا کوچ ملکی ہوگا یا غیر ملکی اس بارے میں بورڈ کے جنرل سیکریٹری نرنجن شاہ کا کہنا ہے ’سبھی ممبران سے اس بارے میں بات چیت کی جائے گی اور تبھی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔‘

کوچ کے عہدے کے لیے اہم دعویداروں میں ڈیو واٹ مور کے علاوہ جنوبی افریقہ کے سابق کوچ گراہم فورڈ اور بھارت کے سابق بلے باز گنڈپا وشوناتھ کے نام اہم ہیں۔

ڈیو واٹ مور سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے کوچ رہ چکے ہیں اور انہوں نے اس برس 29مئی کو بنگلہ دیش کی ٹیم کے کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ ان کی کوچنگ میں سری لنکا نے 1996 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکریٹری نرنجن شاہ کا کہنا ہے کہ ’ ڈیوڈ واٹ مور کے ٹیم کے نئے کوچ بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔‘

اس عہدے کے دوسرے اہم دعویدار گراہم فورڈ 1999سے 2001تک جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں اور ان کی قیادت میں ٹیم نے 11میں سے نو سیریز جیتی ہیں۔

2007ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے سپر ایٹ میں نہ پہچنے کے بعد گریگ چیپل نے کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ حالیہ بنگلہ دیش سیریز سے پہلے سابق کرکٹر روی شاستری کو ٹیم کا مینیجر بنایا گیا تھا۔

کرکٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ایک بہتر کوچ کے علاوہ بہتر نئے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے تاکہ ٹیم میں نیا جوش ہو اور وہ بین الاقوامی سیریز جیتنے میں کامیاب ہوں۔ حالانکہ بعض سابق کھلاڑیوں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بورڈ کو بیرونی کوچ کی نہیں بلکہ کسی ہندوستانی کو ٹیم کا کوچ بنایا جانا چاہیۓ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد