BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 June, 2007, 00:52 GMT 05:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اشرفل، بنگلہ دیش کے نئے کپتان
اشرفل اور حبیب البشر
اشرفل اس ماہ بنگلہ دیش ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے موقع پر کپتانی کریں گے
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان حبیب البشر کی جگہ بائیس سالہ بلے باز محمد اشرفل کو نیا کپتان مقرر کیا ہے۔

حبیب البشر نے گزشتہ ہفتے ہی بھارت کے ہاتھوں ایک روزہ اور ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ایک روزہ میچوں کے لیے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ ملک کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق’ بورڈ نے محمد اشرفل کو ٹیسٹ اور ایک روزہ دونوں ٹیموں کے لیے کپتان مقرر کیا ہے کیونکہ بورڈ چاہتا ہے کہ دونوں طرح کے مقابلوں میں ٹیم کی کمان ایک ہی شخص کے ہاتھ میں ہو‘۔

ترجمان ربید امام نے یہ بھی بتایا کہ مشرفی مرتضٰی کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا’ اشرفل کی کپتانی کے ساتھ ہی بنگلہ دیشی کرکٹ ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہے اور بورڈ کو یقین ہے کہ وہ مثالی کارکردگی دکھائیں گے اور ملکی کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے‘۔

اشرفل اس ماہ بنگلہ دیش ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے موقع پر کپتانی کریں گے۔ اس دورے کے دوران بنگلہ دیشی ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

بنگلہ دیش کے سبکدوش ہونے والے کپتان حبیب البشر نے انہتر ایک روزہ میچوں میں ٹیم کی کپتانی کی جن میں سے انہیں انتیس مرتبہ فتح نصیب ہوئی جبکہ وہ اٹھارہ ٹیسٹ میچوں میں بنگلہ دیش کے کپتان بنے اور ایک ٹیسٹ جیتا اور پانچ برابر کھیلے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد