’توقعات سے ٹیم دباؤ کا شکار تھی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کو ہرا کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی بنگلہ دیش کی ٹیم کے کپتان حبیب البشر نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم سے جو توقعات وابستہ کی جارہی ہیں، ان سے کارکردگی پر دباؤ پڑا ہے۔ انہوں نے یہ بات گیانا میں سپر ایٹ مرحلے میں بنگلہ دیش کے تیسرے میچ سے پہلے جمعے کو پریس بریفنگ میں بتائی۔ بنگلہ دیش سپر ایٹ ایٹ مرحلے میں اب تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے دونوں میچ ہار چکا ہے اور سنیچر کو جنوبی افریقہ سے ہارنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کے اس کے امکانات بالکل ختم ہوجائیں گے۔ تاہم دونوں میچوں میں مبصرین کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم ابتدائی مرحلے جیسی کارکردگی نہ دکھا سکی اور دونوں مضبوط ٹیموں کے خلاف بغیر کسی خاص مزاحمت کے ڈھیر ہوگئی۔ خود بنگلہ دیش کے کپتان حبیب البشر کےمطابق بھی بھارت کو ہرانے کے بعد سے ان کی ٹیم سے وابستہ توقعات نے ٹیم پر دباؤ ڈالا ہے۔ جمعے کو گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنے کے بعد حبیب البشر نے صحافیوں کو بتایا کہ پچھلے دو میچوں میں ٹیم اس کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی جس کی بقول حبیب البشر بنگلہ دیشی ٹیم اہل ہے۔ حبیب البشر کہ مطابق وہ سمجھتے ہیں کہ پچھلے دومیچوں میں جتنا اچھا کھیل سکتے تھے، ویسا نہیں کھیلے۔ میرےانہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ٹیم اس سے بہت اچھا کھیل پیش کرسکتی ہے اور امید ہےکہ کل کھلاڑی بہترکارکردگی دکھائیں گے بھی۔ حبیب البشر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہے اور اس کے خلاف وہ حقیقت پسندانہ توقعات کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میچ کو بالکل آسان نہیں سمجھ رہی اور وہ اس میچ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ گریم اسمتھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ایسے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو ہوسکتا ہے بعض دفعہ میچ کی ضروریات کے مطابق بالکل ٹھیک ٹھیک نہ کھیل سکیں لیکن یہ ایسی ٹیم ہے کہ اگر ان کے خلاف ذرا بھی غلطی کا مظاہرہ کیا جائے تو یہ چیز بہت مہنگی بھی پڑسکتی ہے۔ سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا ابتدائی راؤنڈ کے دو پوائنٹس سمیت تین میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ سری لنکا بھی دو بونس پوائنٹس سمیت چار میچوں کے بعد چھ پوائنٹس لیکر دوسرے، نیوزی لینڈ دو بونس پوائنٹس سمیت تین میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقہ تین میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ میچ میں فتح کی صورت میں جنوبی افریقہ کا سیمی فائنل میں داخلہ تقریباً یقینی ہوجائے گا۔ سپر ایٹ مرحلے میں ہر ٹیم کو چھ چھ میچ کھیلنے ہیں اور سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی چار ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔ | اسی بارے میں سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت01 April, 2007 | کھیل نیوزی لینڈ فاتح، کپتان کی سنچری02 April, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ نے آئر لینڈ کو ہرا دیا03 April, 2007 | کھیل بوپارا نے آگے کا راستہ دکھایا ہے05 April, 2007 | کھیل ’میچ کا سہرا بالروں کے سر‘05 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||