میرپور: انڈیا نے سیریز جیت لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور دو سو انتالیس رنز سے شکست دے کر سیریز ایک صفر سے جیت لی۔ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جب بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں محض اٹھاون رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اس کی پوری ٹیم ایک سو اٹھارہ رن پر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا۔ انڈیا کی جانب سے ظہیر خان نے چونتیس رن کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ انیل کمبلے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ فالو آن ہونے کے بعد دوسری اننگز میں بھی بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہ تھا اور دس کے مجموعی سکور پر تین بنگلہ دیشی وکٹیں گر چکی تھیں۔ اس موقع پر راجن صالح اور محمد اشرفل نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور سکور اکانوے تک لے گئے۔ اس موقع پر اشرفل اکتالیس گیندوں پر سڑسٹھ رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔ ایک سو پینتیس کے مجموعی سکور پر راجن صالح بھی بیالیس رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں مشرفی مرتضٰی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز انڈین بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکا اور بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں دو سو ترپّن رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ مشرفی مرتضٰی نے آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے سّتر رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کے ٹاپ سکورر رہے۔ بھارت کی جانب سے رمیش پوار نے تین جبکہ ظہیر خان، تندولکر اور کمبلے نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یاد رہے کہ دنیش کارتک، وسیم جعفر، راہول ڈراوڈ اور سچن تندولکر کی سنچریوں کی بندلت شیرِ بنگال نیشنل سٹیڈیم میرپور میں پہلے کھیلتے ہوئے انڈیا نے صرف تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 610 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم: انڈیا کی ٹیم: راہول ڈراوڈ (کپتان)، وریندر سہواگ، گوتھم گھمبیر، کارتھک، یوراج سنگھ، مونگیا، پور، ظہیر خان، پٹیل، پیوش چاؤلہ۔ | اسی بارے میں میرپور: بنگلہ دیش کو فالو آن کا سامنا26 May, 2007 | کھیل تندولکر کو چوٹ لگ گئی02 May, 2007 | کھیل انڈین کرکٹرز اور ’کِٹ‘ کی کنفیوژن21 February, 2007 | کھیل بھارتی ٹیم کے نئے کوچ شاستری07 April, 2007 | کھیل سری لنکا نے انڈیا کو ہرا دیا23 March, 2007 | کھیل انڈیا فیصلہ کن میچ کے لیے تیار01 January, 2007 | کھیل انڈیا نے میچ اور سیریز جیت لی17 February, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||