BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 February, 2007, 05:33 GMT 10:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا نے میچ اور سیریز جیت لی
 چمارا سلوا
چمارا سلوا نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی
وشاکھاپٹنم میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ میں انڈیا نے سری لنکا کو سات وکٹ سے شکست دے کر میچ اور سیریز جیت لی ہے۔

انڈین ٹیم نے سری لنکا کے 259 کے جواب میں اکتالیس اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

انڈیا کی جانب سے سورو گنگولی اٹھاون اور یوراج سنگھ پچانوے رن بنا کر نمایاں رہے۔ رابن اتھپا نے بھی نصف سنچری بنائی۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کے چار بلے باز پہلے تیرہ اووروں میں ہی پویلین واپس لوٹ گئے تھے لیکن مڈل آرڈر نے سنبھل کر بیٹنگ کی جن میں سب سے نمایاں چمارا سلوا رہے جنہوں نے سنچری بنائی۔ انڈیا کی طرف سے ظہیر خان اور اجیت اگرکر نے دو دو کھلاری آؤٹ کیے۔

سری لنکا کے ابتدائی کھلاڑیوں میں جےسوریا صرف 22 رنز بناکر، جےوردنے صرف سات رنز اور سنگاکارا ایک رنز پر کیچ ہوگئے۔ جبکہ مارون اتاپتو صرف انیس رنز پر بولڈ ہوگئے۔

اس میچ میں انڈیا کی جانب سے مناف پٹیل کی جگہ ایس سریسانتھ کو لایا گیا جبکہ سچن تندولکر پیٹھ میں درد کی وجہ سے نہیں کھیل سکے۔

انڈیا: راہول ڈراوِڈ (کپتان)، سوربھ گنگولی، رابن اتھپا، وریندر سہواگ، یووراج سنگھ، مہیندر سنگھ دھونی، دنیش کارتِک، ظہیر خان، ہربھجن سنگھ، اجیت اگرکر، ایس سریسنت۔

سری لنکا: مہیلا جےوردنے (کپتان)، سنت جےسوریا، کمار سنگکارا، مرون اٹاپٹو، تلکرتنے دلشان، رسل آرنلڈ، پھرویز مہ روف، ملنگا بنڈارا، دلہارا فرنانڈو، لیستھ ملنگا، چمارا سِلوا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد