BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 February, 2007, 01:15 GMT 06:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سٹے بازکومعلومات دینے کا الزام
سیمیول
ناگپور میچ انڈیا سخت مقابلے کے بعد چودہ رن سے جیت گیا تھا
بھارت میں ناگپور پولیس کے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پولیس نے ویسٹ انڈیز کے ایک کھلاڑی ایم سیمیول اور ایک سٹے باز کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت ٹیپ کی ہے جس میں’بظاہر آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معلومات فراہم کی گئی تھیں‘۔

ڈپٹی کمشنر امتیش کمار نے بی بی سی ہندی سروس کی مونیکا چڈھا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اکیس جنوری کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم انیس جنوری کو ناگپور پہنچ گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انیس اور اکیس جنوری کے درمیان ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی سیمیول کی ایک انٹرنیشل کرکٹ سٹے باز مکیش کوچا سے کئی بار بات ہوئی جس میں انہوں نے کوچا کو ٹیم کے بارے میں خفیہ تفصیلات بتائیں کہ ٹیم کن کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، کون کس طرف سے بالنگ کرے گا وغیرہ جو بظاہر آئی سی سی کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو رپورٹ بھیجی جا چکی ہے۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا انہوں نے ایک ہی کھلاڑی کے فون ٹیپ کیے تھے اور اگر ایسا ہے تو اس کی وجہ کیا تھی بتایا کہ ناگپور میں ایک بین الاقوامی میچ ہو رہا تھا جس کے لیے امن او امان قائم رکھنے کے علاوہ تمام پہلؤوں سے تیاری کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خفیہ ذرائع سے اِن دونوں افراد کے درمیان رابطے کے بارے میں اشارے مِل رہے تھے۔

رپورٹ بھیجنے میں تاخیر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ دیکھ رہے تھے کہ شواہد کی بنیاد پر فوجداری قانون کی خلاف ورزی کا مقدمہ تو نہیں بنتا، لیکن ایسا نہیں تھا اور ان کی تحقیق کے مطابق صرف آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی ورزی ہوئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد