اطالوی کلبوں کی اپیل کی سماعت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میچ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ چار اطالوی کلبوں یووینٹس، لازیو، فئیرینٹا اور اے سی میلان نے اپنی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کرنا شروع کر دی ہیں۔ ان چاروں کلبوں کو پچھلے ہفتے میچ فکسنگ کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ یووینٹس، لازیو اور فئیرینٹا کو نئے سیزن کے آغاز پر اطالوی کلب کے درجہ دوم کی لیگ ’سیارا بی‘ میں بھیج دیا گیا تھا جبکہ اے سی میلان کو گو کہ ’سیارا اے ‘ میں رہنے دیا گیا مگر اسے 15 منفی پوائنٹس کے ساتھ سیزن کا آغاز کرنا ہو گا۔ یووینٹس کے وکیلِ صفائی سیزارے ذاکونے کا کہنا ہے کہ کئی طریقوں سے یہ سزا کم ہو سکتی ہے۔ یہ اپیل روم کے فیڈرل کورٹ میں کی گئی ہے اور سوموار کو اس اپیل کی سماعت ہو گی۔ یووینٹس کو اپنے گزشتہ دو ’لیگ ٹائٹلز‘ سے بھی ہاتھ دھونا پڑے ہیں اور اس سزا کے نتیجے میں کلب نے پہلے ہی اٹلی کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان فیبیئو کیناوارا اور برازیلی مڈ فیلڈر ایمرسن کو ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ جبکہ زیمبروٹا اور تھوران کو بارسلونا کے ہاتھ بیچ دیا ہے۔ یووینٹس اپنے سیزن کا آغاز تیس پوائنٹس، فئیورینٹا بارہ پوائنٹس اور لازیو سات پوائنٹ کے خسارے سے کرے گا۔ میلان کو پوری امید ہے کہ وہ چیمپئن لیگ کے اگلے سیزن میں کھیلیں گے اور ان کی پندرہ پوائنٹس کی سزا کم ہو جائے گی۔ یورپین فٹبال ایسوسی ایشن چاہتی ہے کہ منگل تک اگلے سیزن میں فٹبال کے یورپین مقابلوں میں حصہ لینے والے اطالوی کلبوں کے نام اسے دے دیئے جائیں۔ | اسی بارے میں اٹلی: میچ فکسنگ، بڑے کلبوں کوسزا15 July, 2006 | کھیل اٹلی عالمی فٹبال کپ چیمپئن بن گیا09 July, 2006 | کھیل فیفا نے زیدان پر پابندی عائد کر دی20 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||