اٹلی عالمی فٹبال کپ چیمپئن بن گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برلن میں ہونے والے اٹھارہویں عالمی فٹبال کپ میں اٹلی فرانس کو 3-5 سے ہرا کر چوتھی بار عالمی چیمپئن بن گیا ہے۔ کھیل مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا۔ تیس منٹ کے اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں گول نہ کر سکیں جس کے بعد فاتح کا فیصلہ پنلٹی کِکس پر کیا گیا۔ اٹلی کی طرف سے کِک لگانے والے پانچوں کھلاڑی کامیاب رہے جبکہ فرانس کی طرف سے ڈیوڈ تریزیگے اپنی کِک پر گول کرنے میں ناکام رہے۔ اٹلی کی کامیابی کے علاوہ یہ مقابلہ زین الدین زیدان کی وجہ سے بھی یاد رکھا جائے گا جنہیں ایک اطالوی کھلاڑی کو ٹکر مارنے کی وجہ سے سرخ کارڈ دکھا کر باہر بھیج دیا گیا تھا۔ یہ زیدان کے کیریئر کا آخری میچ تھا اور کوئی بھی اس موقع پر اس طرح کے واقعے کی توقع نہیں کر رہا تھا۔ میچ کا پہلا گول زیدان نے ایک پنلٹی کِک پر کیا۔ اٹھارہویں منٹ میں اٹلی کے کھلاڈی میٹاراتزی نے ہیڈ سے گول کر کے فرانس کی برتری ختم کر دی۔ میچ کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق رات سات بجے ہوا۔ دونوں ٹیموں کے ہزاروں شائقین عالمی مقابلے کے اس اختتامی میچ کو دیکھنے کے لیئے برلن پہنچے ں اور شہر میں میلے کا سا سماں تھا۔ فائنل تک رسائی کے لیئے اٹلی نے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا اور سیمی فائنل میں میزبان جرمنی کو شکست دی تھی جبکہ فرانس برازیل اور پرتگال کو ہرا کر فائنل میں پہنچا ہے۔ اٹلی کی ٹیم نے آخری مرتبہ چوبیس سال قبل عالمی کپ جیتا تھا۔ اٹلی تین مرتبہ سنہ 1938،1934 اور 1982 میں فٹبال عالمی کپ جیت چکا ہے اور وہ برازیل کے بعد دوسری ٹیم ہے جس نے یہ مقابلے چار مرتبہ جیتے ہیں۔ برازیل پانچ بار عالمی کپ جیت چکا ہے۔
اٹلی اور فرانس کے درمیان اس سے قبل بتیس بین الاقوامی میچ کھیلے جا چکے تھے جس میں سے اٹلی نے سترہ میں فتح حاصل کی، آٹھ بےنتیجہ رہے جبکہ سات میں اسے شکست ہوئی۔ ان مقابلوں میں اٹلی نے پچھہترگول کیئے جبکہ اس کے خلاف چوالیس گول ہوئے۔ یہ پانچواں موقع تھا کہ دونوں ٹیمیں عالمی کپ میں آمنے سامنے تھیں۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں دو دو میچوں میں فاتح رہی ہیں۔ کسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں فرانس اور اٹلی کا مقابلہ اس سے قبل یورو 2000 میں ہوا تھا جس میں فرانس نے ڈیوڈ ٹریزیگے کے گولڈن گول کی بدولت فتح حاصل کی تھی۔ فرانس کی ٹیم: فیبئن بارتھز، سینوئل، ابیدال، تھورام، گیلاس، میکالیلی، ویارا، ملاؤدا، ریبری، زیدان، ہنری اٹلی کی ٹیم: بوفون، زیمبروتا، گروسو، کیناوارو، میٹارازی، گاٹوسو، کیمرونیسی، پرلو، پیروٹا، ٹوٹی، ٹونی | اسی بارے میں عالمی کپ: جرمنی تیسرے نمبر پر08 July, 2006 | کھیل فرانس ورلڈ کپ کے فائنل میں05 July, 2006 | کھیل ورلڈ کپ: اٹلی کی سنسنی خیز فتح04 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||