فرانس ورلڈ کپ کے فائنل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جرمنی میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے اٹھارہویں ورلڈ کپ کے دوسری سیمی فائنل میں فرانس کی ٹیم پرتگال کو ایک صفر سے ہراکر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ میونخ میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں فرانسیسی کپتان زین الدین زیدان نے پینلٹی کے ذریعے گول کرکے فرانس کو ایک صفر کی برتری دلائی جو ناقابل شکست ثابت ہوئی۔ دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن فرانس کی ٹیم دوسرا گول نہ کرسکی جبکہ پرتگال کو کھیل کے آخری لمحات میں بھی گول کرنے کے لیے کئی دلچسپ مواقع ملے لیکن اسے کوئی کامیابی حاصل نہ ہوئی۔ اب نو جولائی کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں فرانس کا مقابلہ اٹلی سے ہوگا۔ اٹلی کی ٹیم جرمنی کو پہلے سیمی فائنل میں دوگولوں کی بدولت شکست دیکر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ سیمی فائنل تک رسائی کے لیئے پرتگال کی ٹیم نے کوارٹر فائنل مقابلوں میں انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ فرانس کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن برازیل کو ہرایا تھا۔
یہ دونوں ٹیمیں اس سے پہلے اکیس مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جن میں سے فرانس نے پندرہ جبکہ پرتگال نے صرف پانچ میچ جیتے جبکہ ایک مقابلہ برابر رہا ہے۔ فرانس کی ٹیم سنہ 1998 میں ایک مرتبہ عالمی کپ جیت چکی ہے جبکہ پرتگال پہلی مرتبہ ان عالمی مقابلوںکے سیمی فائنل تک پہنچا ہے۔ فرانس کی ٹیم: باتھز،سینوئل،تھورام،گیلاس،ابیدال، ویارا، میکالیلی، رائبری، زیدان، ملودا، ہنری۔ پرتگال کی ٹیم: ریکارڈو، میگوئل، کاوالیو، میارا، ویلنٹا، کوسٹنہا، منیش، ڈیکو، فیگو، رونالڈو، پاؤلیٹا، | اسی بارے میں ورلڈ کپ: اٹلی کی سنسنی خیز فتح04 July, 2006 | کھیل برازیل ورلڈ کپ سے باہر01 July, 2006 | کھیل پرتگال کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست01 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||