BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 July, 2006, 18:01 GMT 23:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ورلڈ کپ: اٹلی کی سنسنی خیز فتح
گروسو
آخری بار 1970 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئی تھیں۔
جرمنی کے شہر ڈارٹمنڈ میں کھیلے جانے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اضافی وقت میں کھیلتے ہوئے اٹلی جرمنی کو دو صفر سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

اٹلی نے دونوں گول ایکسٹرا ٹائم کے آخری دو منٹوں میں کیے۔ پہلا گول فابیو گروسو نے کیا جس کے ایک منٹ کے اندر ہی ایکسٹرا ٹائم کے آخری منٹ میں دوسرا گول ڈیل پیئرو نے کرد یا۔

ایکسٹرا ٹائم کے آخری دو منٹوں سے قبل ایسا لگ رہا تھا کہ اس میچ کا فیصلہ پینلٹی کے ذرریعے ہی ہوسکتا ہے۔ دونوں ٹیموں نے پہلے اور دوسرے ہاف میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

پہلے ہاف میں اٹلی کے پاس بال زیادہ رہا لیکن دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ دونوں ٹیموں کو پہلے اور دوسرے ہاف میں کئی مواقع ملے لیکن کامیابی کسی کو نہیں ملی۔

اٹلی کی ٹیم کواٹر فائنل میں یوکرین کو تین صفر سے ہرا کر جبکہ جرمنی کی ٹیم ارجنٹینا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔

اٹلی اور جرمنی اس سے پہلے اٹھائیس مرتبہ مقابلہ کر چکے ہیں۔ جن میں سے اٹلی تیرہ بار اور جرمنی سات مرتبہ فاتح رہا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں ان دونوں ٹیموں کا چھ مرتبہ آمنا سامنا ہوا جس میں اٹلی کو ابھی تک شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔ ان مقابلوں میں اٹلی نے چھ میچ جیتے ہیں اور دو بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوئے تھے۔

اب سے پہلے چار ورلڈ کپ مقابلوں میں اٹلی دو مرتبہ فاتح رہا اور اس کے دو میچ ڈرا ہوئے۔ آخری بار 1970 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئی تھیں اور یہ مقابلہ بڑے ہی ڈرامائی انداز میں اٹلی نے تین کے مقابلے میں چار گول سے جیت کر فائنل میں برازیل کا سامنا کیا تھا۔

جرمنی اور اٹلی کے درمیان جو آخری دوستانہ میچ ہوا تھا اس میں بھی اٹلی نے جرمنی کو 4-1 سے شکست دی تھی۔

جرمنی نے اب تک سولہ ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کی ہے اور تین دفعہ ورلڈ کپ (1954، 1774، 1990) جیتا ہے۔ جبکہ اٹلی بھی تین مرتبہ ورلڈ کپ (1934، 1938، 1982) جیتنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے اور اس کے علاوہ ایک مرتبہ یورپین چیمپین (1968) بھی رہ چکا ہے۔

جرمنی کی ٹیم : لہمن، فرائیڈرچ، متزلدر، مرٹیسکر، لہم، شنیدر، بوروسکی، بالاک، سکوینتگر، پولوسکی، کلوسے

اٹلی کی ٹیم: بفان، زمبروتا، متیرازی، کینوارو، گروسو، پیروٹا، پرلو، گتوسو، توٹی، ٹونی، گلاردینو

میچ ریفری: بنیتو ارچندیا (میکسیکو)

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد