فٹ بال عالمی کپ: کوراٹرفائنل آج سے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فٹ بال عالمی کپ کے کوراٹرفائنل مقابلوں میں جمعے کو ارجنٹائن کا مقابلہ جرمنی جبکہ اٹلی کا یوکرین سے ہوگا۔ عالمی کپ کا پہلا کوارٹر فائنل دو مضبوط ٹیموں جرمنی اور ارجنٹائن کے مابین برلن میں ہو رہا ہے۔ میچ کا آغاز برطانیہ کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے ہوگا۔ برلن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جرمنی کے کپتان مائیکل بالاک اور سٹرائیکر میروسلاو کلوسے نے فٹ نس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور دونوں ہی کوارٹر فائنل میں شرکت کریں گے۔ دوسری طرف ارجنٹائن کے لوئی گونزالے کو بھی میچ کے لیئے فٹ قرار دیا جا رہا ہے اور وہ رائٹ مڈفیلڈر کے طور پر اپنی جگہ برقرار رکھیں گے۔ ارجنٹائن کے کھلاڑی نکولا برڈیسو کے گھٹنے میں زخم آنے کے باعث ان کا میچ میں حصہ لینا یقینی نہیں ہے۔ دوسرا کوارٹر فائنل اٹلی اور یوکرین کے مابین ہیمبرگ میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ برطانیہ کے معیاری وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہو گا۔ اٹلی کے دفاعی کھلاڑی الیسنڈرو نیسٹا جانگھ میں تناؤ کے باعث میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اطالوی کھلاڑی مارکو ماتیرازے کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے اور ان جگہ آندریا بارغاگلی کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔ | اسی بارے میں عالمی کپ: یوکرین، اٹلی فاتح26 June, 2006 | کھیل برازیل، فرانس کوارٹر فائنل میں 27 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||