BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 June, 2006, 22:00 GMT 03:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عالمی کپ: یوکرین، اٹلی فاتح
اٹلی
اٹلی کی ٹیم کو کھیل کے اختتامی لمحات میں پینلٹی کک ملی
فٹبال کے عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے تیسرے دن کے پہلے میچ میں اٹلی نے آسٹریلیا کو ایک گول سے شکست دے دی ہے۔

دن کے دوسرے میچ میں یوکرین نے سوئٹزرلینڈ کو پنلٹی شوٹس پر ہرا دیا۔

میچ کے مقررہ نوے منٹ اور بعد میں دیئے گئے ایکسٹرا ٹائم میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

پنلٹی شوٹس میں سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی اعتماد کا مظاہرہ نہ کر سکے اور انہوں نے پہلی تین پنلٹی کِکس ضائع کر دیں۔

دوسری طرف یوکرین نے پہلی چار پنلٹی ککس میں سے تین پر گول کیئے اور میچ تین صفر سے جیت لیا۔ اب کواٹرفائنل میں یوکرین کا مقابلہ اٹلی سے ہوگا۔

اٹلی اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بھی مقررہ نوے منٹ تک بغیر کسی گول کے برابر رہا اور ’انجری ٹائم‘ میں ملنے والی پنلٹی کک پر فرنچسکو ٹوٹی نےگول کر کے اٹلی کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

اٹلی کی ٹیم دوسرے ہاف کا زیادہ تر وقت دس کھلاڑیوں سے کھیلی کیونکہ ریفری نے ایک خطرناک فاؤل پر اٹلی کے متارازی کو کھیل کے اکیاونویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا تھا۔

 اب تک ہونے والے مقابلوں کے بعد جرمنی، ارجنٹینا، انگلینڈ اور پرتگال کی ٹیمیں کوارٹر فائنل مقابلوں میں پہنچ چکی ہیں۔ کوارٹر فائنل مقابلوں میں جرمنی کی ٹیم ارجنٹینا سے کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا۔

اٹلی کی ٹیم نے ابتدائی مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ پہلے راؤنڈ میں اٹلی نے جمہوریہ چیک اور گھانا کی ٹیم کو شکست دی تھی جبکہ امریکہ سے اس کا میچ برابر رہا تھا۔ آج کے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد اٹلی کا سامنا یوکرین یا سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔

آسٹریلیا کی ٹیم پہلی مرتبہ عالمی کپ کے دوسرے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ ابتدائی گروپ میں آسٹریلیا کو دفاعی چیمپئن برازیل کے ساتھ رکھا گیا تھا اور ان مقابلوں میں برازیل ہی وہ واحد ٹیم تھی جو آسٹریلیا کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔ دیگر میچوں میں جہاں جاپان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا وہیں کروشیا اور آسٹریلیا کا مقابلہ دو ، دو گول سے برابر رہا تھا۔

اٹلی کو اس اہم میچ کے لیئے اپنے مڈفیلڈر ڈینیل ڈی روسی کی خدمات حاصل نہیں تھیں جو امریکی کھلاڑی کو کہنی مارنے کے جرم میں چار میچوں کی پابندی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ اس کے علاوہ الیزینڈرو نیسٹا بھی ران کی چوٹ کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلے۔

اب تک ہونے والے مقابلوں کے بعد جرمنی، ارجنٹینا، انگلینڈ اور پرتگال کی ٹیمیں کوارٹر فائنل مقابلوں میں پہنچ چکی ہیں۔ کوارٹر فائنل مقابلوں میں جرمنی کی ٹیم ارجنٹینا سے کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد