BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 June, 2006, 06:38 GMT 11:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عالمی کپ: ناک آؤٹ دور کا آغاز
فرانسیسی ٹیم
فرانسیسی ٹیم دوسرے مرحلے میں پہنچنے والی آخری ٹیم ثابت ہوئی
فٹبال کے عالمی میلے کا پہلا دور اختتام کو پہنچ چکا ہے اور ان مقابلوں میں شریک بتیس ٹیموں میں سے نصف اگلے دور میں پہنچ گئی ہیں۔

پہلے راؤنڈ میں زیادہ غیر متوقع نتائج سامنے نہیں آئے اورگھانا کی جمہوریہ چیک پر فتح اور دوسرے راؤنڈ کے لیئے کوالفیکیشن کے علاوہ کوئی بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں نہیں آیا۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ اس سسٹم میں میچ کے برابر رہنے پر دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا جائے گا اور اس میں بھی میچ کا فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں پنلٹی کک لگائی جائیں گی۔ تین دن تک جاری رہنے والے اس دور میں آٹھ میچ ہوں گے۔

دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی ٹیموں میں میز بان جرمنی، دفاعی چیمپئن برازیل، انگلینڈ، ارجنٹینا، سپین، گھانا، فرانس، سوئٹزرلینڈ، سوئیڈن، ایکواڈور، یوکرائن، پرتگال، میکسکو، ہالینڈ، اٹلی اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

گھانا کے حمایتی اپنی ٹیم کی کارکردگی پر خوش ہیں

دوسرے راؤنڈ کا پہلا میچ آج جرمنی اور سوئیڈن کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جبکہ آج ہی دوسرے میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم میکسیکو کا مقابلہ کرنے والی ہے۔ آج کے دونوں مقابلوں کے لیئے جرمنی اور ارجنٹائن کو فیورٹ تصور کیا جا رہا ہے تاہم ان دونوں میچوں میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

دوسرے راؤنڈ کے دوسرے دن پچیس جون کو انگلینڈ اپنا پہلا ناک آؤٹ میچ ایکواڈور کے خلاف کھیلے گا جبکہ دن کے دوسرے میچ میں پرتگال کی ٹیم ہالینڈ کا مقابلہ کرے گی۔ تیسرے دن ایک جانب جہاں اٹلی کا مقابلہ پہلی مرتبہ دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی آسٹریلیا کی ٹیم سے ہوگا تو وہیں گروپ جی کی فاتح سوئٹزلینڈ کی ٹیم یوکرین سے اپنا اہم میچ کھیلے گی۔

دوسرے راؤنڈ کے آخری دن دفاعی چیمپئن برازیل کا سامنا غیر متوقع طور پر اس راؤنڈ میں پہنچنے والی گھانا کی ٹیم کرے گی جوکہ دوسرے دور کا آخری میچ فرانس اور سپین کے مابین کھیلا جائےگا۔

ورچوئل ریپلے
عالمی کپ: سوئٹزرلینڈ بمقابلہ جنوبی کوریا
کپ ابھی دور ہے
اسی بارے میں
فرانس دو، ٹوگو صفر
23 June, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد