فرانس دو، ٹوگو صفر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں فرانس نے بالآخر ٹوگو کے خلاف دو گول کرنے کے بعد فتح حاصل کر لی ہے۔ اس طرح فرانس اب اگلے راؤنڈ میں پہنچ گیا ہے۔ فرانس کی طرف سے پہلا گول ’برتھ ڈے بوائے‘ پیٹرک ویارا نے کھیل کے پچپنویں منٹ میں کیا۔ ویارا جمعہ کو اپنی تیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ وارا کے گول کے چھ منٹ بعد ہی تھیاری ہینری نے فرانس کی طرف سے دوسرا گول کر ڈالا۔ فراسن کے کپتان زیدان یہ میچ نہیں کھیل رہے۔ ٹوگو کی ٹیم: اگاسا، نیبومبے، ابالو، تیہنگائی، آزیاونو، شیریف تورے، سینایا، سالیفو، فارسن، محمد، آدیبیور۔. فرانس کی ٹیم: بارتھیز، گیلس، سلویسٹر، تھرم، سیگنول، مالوڈا، مکیلیلی، ویارا، ربری، تریزیگوے، ہنری،
فٹبال کے اٹھارہویں عالمی کپ کے ابتدائی گروپ کے آخری چار میچوں میں سے پہلے دو میچوں میں یوکرین نے تیونس کو اور سپین نے سعودی عرب کو ہرا دیا ہے۔ یوکرین نے تیونس پر ایک گول سے سبقت حاصل کی اور سپین نے بھی سعودی عرب کو ایک گول سے ہرا دیا۔ یوکرین اور سپین دونوں ٹیمیں اگلے راونڈ کے لیئے کوالیفائی کر گئی ہیں۔ گروپ ایچ سے سپین کی ٹیم اپنے دونوں میچ جیت کر پہلے ہی دوسرے مرحلے میں پہنچ چکی تھی۔ گروپ ایچ میں سپین اب نو پوائنٹس کے سات اول جبکہ یوکرین چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ گروپ جی میں سویٹزرلینڈ اب سات پوائنٹس کے سات سرِفہرست ہے جبکہ فرانس پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوریا اور ٹوگو اگلے راؤنڈ کے لیئے کوالیفائی نہیں کر سکے۔ ابتدائی مقابلوں کے اختتام کے بعد کل سے عالمی کپ کا دوسرا راؤنڈ شروع ہو گا اور کل اس راؤنڈ کے پہلے دو میچوں میں جرمنی کا مقابلہ سویڈن سے جبکہ ارجنٹائن کا میکسیکو سے ہوگا۔ |
اسی بارے میں برازیل فاتح، فرانس کوریا برابر18 June, 2006 | کھیل برازیل، آسٹریلیا دوسرے راؤنڈ میں22 June, 2006 | کھیل عالمی کپ کے کلاسیک گول سکورر01 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||