انگلینڈ کے تماشائیوں کو تنبیہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جرمن پولیس نے انگلینڈ اور ایکواڈور کے درمیان فٹبال میچ سے قبل متنبہ کیا ہے سٹٹگارٹ میں ہنگامہ آرائی کا باعث بننے والے فٹبال شائقین کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ یہ اقدام ہفتہ کو سٹٹگارٹ میں 358 افراد کی گرفتاری کے بعد کیا گیا ہے۔ انگلینڈ اور جرمنی کی فٹبال ٹیموں کے حامی آپس میں لڑ پڑے تھے اور نتیجتاً شہر میں خاصی ہنگامہ آرائی رہی۔ گرفتار ہونے والوں میں زیادہ تعداد انگلینڈ کے فٹبال شائقین کی تھی۔ پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار کیئے گئے افراد کو اگرچہ رہا کردیا گیا ہے تاہم شہر میں ان کا داخلہ پیر سے پہلے ممنوع ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ ان افراد نے میچ کے ٹکٹ خرید رکھے ہیں اس لیئے انہیں میچ دیکھنے کے لیئے سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جوکہ شہر سے باہر واقع ہے۔ اتوار کا میچ دیکھنے کے لیئے انگلینڈ کےساٹھ ہزار تماشائیوں کی آمد متوقع ہے۔
انگلینڈ کے شائقین ارجنٹینا اور میکسیکو کا میچ دیکھنے کے لیئے سٹٹگارٹ کے سکوائر میں جمع ہوئے تھے اور وہاں ہی ایک چھوٹے سے گروہ نے دوسروں پر بوتلیں اور کرسیاں پھینکنا شروع کر دیں۔ جمعہ کی رات توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں سو سے زیادہ انگلینڈ کے تماشائی پہلے سے ہی زیر حراست تھے۔ جھڑپوں میں پانچ افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انگلینڈ کے شائقین شراب کے شدید نشے میں تھے۔ ’ممکن ہے کہ دوسری جانب سے بھی انہیں مشتعل کیا گیا ہو۔ مثلاً جرمنی کے شائقین گا رہے تھے ’ہم برلن جارہے ہیں۔ انگلینڈ والو، تم گھر بیٹھو‘۔ |
اسی بارے میں ارجنٹینا کواٹر فائنل میں 24 June, 2006 | کھیل فرانس دو، ٹوگو صفر23 June, 2006 | کھیل رونالڈو نے عالمی ریکارڈ برابر کر دیا22 June, 2006 | کھیل بیکہم کے لیئے اچھے باپ کا اعزاز18 June, 2006 | کھیل اکواڈور نے پولینڈ کو ہرا دیا10 June, 2006 | کھیل ایران مخالف مظاہرہ، تماشائی برہم11 June, 2006 | کھیل جرمن ٹیم میں بالاک کی واپسی12 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||