ارجنٹینا کواٹر فائنل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فٹبال کے عالمی کپ کے دوسرے دور میں ارجنٹینا نے میکسیکو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا ہے۔ میچ کا دوسرا گول اضافی وقت میں ارجنٹینا کے میکسی راڈریگویز نے کیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر تھیں۔ میچ کا پہلا گول میکسیکو کے مارکویز نے کھیل کے پانچویں منٹ میں کیا جسے ارجنٹینا نے دسویں منٹ میں برابر کر دیا۔ یہ گول میکسیکو کے کھلاڑی سے ہی اپنے خلاف ہو گیا۔ کھیل کے اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر حملے کرتی رہیں لیکن ارجنٹینا کے میکسی راڈریگویز نے ایک خوبصورت پاس پر بہت کنٹرول سے گولڈن گول کر ڈالا۔
اس سے پہلے جرمنی سویڈن کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ جرمنی کی ٹیم نے سویڈن کو دو صفر سے شکست دی۔ جرمنی کی جانب سے پہلا گول چوتھے منٹ میں پوڈولسکی نے کیا۔ پوڈولسکی نے ہی بارہویں منٹ میں دوسرا گول کر کے جرمنی کی برتری دوگنی کر دی۔ پہلے ہاف میں سویڈن کی ٹیم کو بھی متعدد مواقع ملے لیکن وہ ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔ پہلے ہاف کے پینتیسویں منٹ میں ریفری نے سویڈن کے دفاعی کھلاڑی لوچچ کو ریڈ کارڈ دکھا کر کھیل سے باہر نکال دیا۔ لوچچ کو اٹھائیسویں منٹ میں پہلا پیلا کارڈ دکھایا گیا تھا اور سات منٹ بعد ہی دوسرا فاؤل کرنے پر ریفری نے انہیں میدان سے باہر بھیج دیا۔ دوسرے ہاف کے باونویں منٹ میں سویڈن کو ایک پنلٹی کک ملی مگر ہینرک لارسن اس پر گول نہ کر سکے اور ان کی کک گول کے اوپر سے باہر چلی گئی۔ عالمی کپ کے پہلے دور کے بعد ان مقابلوں میں شریک بتیس ٹیموں میں سے نصف اگلے دور میں پہنچی ہیں۔ دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی ٹیموں میں میزبان جرمنی، دفاعی چیمپئن برازیل، انگلینڈ، ارجنٹینا، سپین، گھانا، فرانس، سوئٹزرلینڈ، سوئیڈن، ایکواڈور، یوکرائن، پرتگال، میکسکو، ہالینڈ، اٹلی اور آسٹریلیا شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے۔ اس سسٹم میں میچ کے برابر رہنے پر دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا جاتا ہے اور اس میں بھی میچ کا فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں پنلٹی کک لگائی جاتی ہیں۔ تین دن تک جاری رہنے والے اس دور میں آٹھ میچ ہوں گے۔ جرمنی کی ٹیم: لیہمن، فریڈرک، میٹزیلڈر، مرٹرسیکر،شوئنسٹائیگر، فرنگز، بالاک،شنائیڈر، پوڈولسکی، کلوز سوئیڈن کی ٹیم: الیگزینڈرسن، میلبرگ، لوچچ، ایڈمن، لونبرگ، لنڈاراتھ، کالسٹورم، جانسن، ابراہمووچ، لارسن |
اسی بارے میں فرانس دو، ٹوگو صفر23 June, 2006 | کھیل برازیل، آسٹریلیا دوسرے راؤنڈ میں22 June, 2006 | کھیل رونالڈو نے عالمی ریکارڈ برابر کر دیا22 June, 2006 | کھیل پرتگال کی جیت، ایران کا مقابلہ برابر21 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||