بیکہم کے لیئے اچھے باپ کا اعزاز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آرچ بشپ آف کینٹر بری نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے کپتان ڈیوڈ بیکہم بطور ایک کھلاڑی جتنے ہنرمند ہیں، ایک باپ کے طور پر بھی اتنے ہی باصلاحیت ہیں۔ ’فادرز ڈے‘ پر ایک انٹرویو میں ڈاکٹر روون ولیمز نے بیکہم اور کنزرویٹو پارٹی کے رہنما ڈیوڈ کیمرون کی پدرانہ صلاحیتوں کا خاص ذکر کیا ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے سنڈے ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے لیئے ان کا خاندان وزیر اعظم بننے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ’دنیا میں کوئی بھی چیز میرے لیئے میرے خاندان سے زیادہ اہم نہیں ہے۔ کچھ بھی مجھے اتنا اطمینان نہیں دے سکتا جتنا کہ اپنے بچوں کی صحیح پرورش۔ میرے بچوں کو کوئی پرواہ نہیں کہ میں وزیر اعظم بنتا ہوں یا نہیں‘۔ آرچ بشپ کا کہنا ہے کہ آج کی مصروف زندگی میں بہت سے لوگ اپنے بچوں کو محض ’ایک چیز‘ کی طرح سمجھتے ہیں اور اچھے اور مثالی والد کے رول ماڈل تاریخ میں کم ہی ملتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ بیکہم اور ڈیوڈ کیمرون آج کی دنیا میں اچھے والد کی مثال ہیں۔ کیمرون کی اہلیہ سمانتھا نے حال ہی میں تیسرے بچے کو جنم دیا ہے جبکہ بیکہم اور وکٹوریہ کے تین بچے ہیں۔ | اسی بارے میں ’رونالڈو میں اب وہ بات نہیں رہی‘14 June, 2006 | کھیل فٹبال عالمی کپ کا ساتواں دن15 June, 2006 | کھیل جرمنی کی سنسنی خیز فتح 14 June, 2006 | کھیل برازیل اور کوریا فاتح، فرانس برابر13 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||