BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 July, 2006, 19:37 GMT 00:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برازیل ورلڈ کپ سے باہر
زیڈن نے بہترین کھیل پیش کیا
فٹبال عالمی کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں فرانس برازیل کوایک گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔


میچ کا واحد گول فرانس کے ٹیری اونری نے تریپنویں منٹ میں کیا۔ فرانس کی ٹیم میچ پر مکمل طور پر چھائی رہی اور انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

فرانس کو گول کرنے کے کئی موقعے ملے پر وہ اپنی برتری میں اضافہ نہ کر سکے۔ پہلے ہاف میں بھی فرانس کی ٹیم برازیل کےگول پر مسلسل حملے کرتی رہی۔ فرانس کے کپتان زیڈان نے بہت خوبصورت کھیل پیش کیا اور گول کرنے کے کئی مواقعے بنائے لیکن فرانس ان سے فائدہ نہ اٹھاسکا۔

ہاف ٹائم سے ایک منٹ قبل برازیل کے مشہور کھلاڑی رونالڈو کو گیند کو ہاتھ مارنے پر پیلا کارڈ دکھایا گیا۔

اس سے قبل ورلڈ کپ کےتیسرے کوارٹر فائنل میں پرتگال نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ کو یقینی بنا لیا۔

انگلینڈ اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ اضافی وقت میں بھی کسی گول کے بغیر مسلسل برابر تھااور کسی بھی ٹیم نے کوئی گول نہیں کیا۔

کھیل کے پہلے اور دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے تقریباً ایک جیسے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن دوسرے ہاف میں کوئی قابلِ ذکر کھیل نہ ہو سکا۔


انگلینڈ کے کھلاڑی وین رونی کو پرتگال کے کھلاڑی کے خلاف فاؤل کھیلنے کی وجہ سے ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا ہے اور اس طرح اب انگلینڈ کی ٹیم دس کھلاڑیوں سے کھیل رہی ہے۔

انگلینڈ کی طرف سے ٹیری جبکہ پرتگال کی طرف پیٹٹ کو پیلا کارڈ دکھایا جا چکا ہے۔

میچ سے پہلے ہونے والی پریس کانفرنس میں انگلینڈ کے کوچ گوران ایرِکسن نے کہا تھا کہ یہ انگلینڈ ٹیم کے پاس انیس سو چھیاسٹھ کی تاریخ دہرانے کا بہترین موقع ہے۔

پرتگال کے خلاف کوارٹر فائنل سے قبل وہ بہت بااعتماد تھے اور انہوں نے اپنے کھلاڑیوں سے کہا کہ ’ہم آخری دن نو جون کو یہاں ہوں گے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہماری ٹیم اچھی ہے اور ہم میں آگے جانے کی صلاحیت ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مد مقابل کوچ لویز سولاری کے برعکس پر سکون رہنا ہی پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر میں کھیل سے پہلے یا وقفے میں چیخوں چلاؤں تو اس سے ہم بہتر فٹ بال نہیں کھیلیں گے‘۔

جرمنی اور اٹلی پہلے ہی ارجنٹینا اور یوکرین کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم: رابنسن، نیوائل، ٹیری، فردینند، اے کول، ہارگریوز، بیکہم، جیرارڈ، لیمپارڈ، جے کول اور رونی۔

پرتگال کی ٹیم: ریکارڈو، میرا، میگوئل، ریکارڈو کاروالہو، نونو والنٹے، فیگو، مانیشے، پیٹیٹ، ٹیاگو، رونالڈو اور پولیٹا۔

انگلینڈ کے کوچ سوین گوران ایرکسن’یہ بہترین موقع ہے‘
انگلینڈ کوچ کپ جیتنے کے بارے میں پر امید
انگلینڈ پرتگال میچ
شادیشادی خانہ آبادی
ورلڈ کپ سے پریشان جوڑے کو جگہ مل گئی
اسی بارے میں
ڈیکو کی اپیل مسترد
27 June, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد