ڈیکو کی اپیل مسترد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پرتگال کے مڈ فیلڈر ڈیکو فیفا طرف سے اپیل مسترد کیئے جانے کے بعد انگلینڈ کے خلاف کواٹر فائنل میں اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ پرتگال کے اس اہم کھلاڑی کو ہالینڈ کے خلاف میچ میں ریفری نے ریڈکارڈ دکھا کر میچ سے باہر نکال دیا تھا جس کی وجہ سے وہ اپنے اگلے میچ میں نہیں کھیل سکیں گے۔ پرتگال کی فٹ بال فیڈریشن نے ڈیکو کے خلاف ریفری کے فیصلے پر فیفا سے اپیل کی تھی لیکن فیفا کے حکام کے مطابق اس کو رد کر دیا گیا ہے۔ ڈیکو کے علاوہ اس میچ میں تین اور کھلاڑیوں کو بھی ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔ برازیل کے دوسرے کھلاڑی فیگو انگلینڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے۔ ان کو بھی اس میچ میں ہالینڈ کے کھلاڑی کو ٹکر مارنے پر پیلا کارڈ دکھایا گیا تھا۔ فیفا نے ان کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں ارجنٹینا کواٹر فائنل میں 24 June, 2006 | کھیل ریڈ کارڈز کےکھیل میں پرتگال فاتح 25 June, 2006 | کھیل اور انگلینڈ ورلڈ کپ جیت گیا25 June, 2006 | کھیل عالمی کپ: یوکرین، اٹلی فاتح26 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||