’شادی کریں لیکن میچ کے بعد‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے کوارٹر فائنل میچ کی وجہ سے رکی ہوئی شادی کے لیئے آخر کار جگہ مل گئی ہے۔ کرسٹی ہِل اور سکاٹ سِمز اپنی شادی کی تقریب آج یعنی سنیچر کے روز ویسٹ بروم وِچ میں اوکڈیل سوشل کلب میں کرنا چاہتے تھے لیکن کلب انتظامیہ نے انہیں بتایا ہے کہ وہ انگلینڈ اور پرتگال کے درمیان ہونے والا کوارٹر فائنل مقابلہ دکھانا چاہتاہے اس لیئے انہیں اپنی شادی کی تقریب مؤخر کرنا ہو گی۔ انیس سالہ ہِل کو اس وقت سخت پریشانی ہوئی جب انہیں پتہ چلا کہ ان کی تقریب صرف شام چھ بجے کے بعد ہو سکتی ہے اور میچ کے لمبا ہو جانے کی صورت میں اس میں مزید دیر بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے شادی کے لیئے پانچ بجے کی بکنگ کروا رکھی تھی۔ تاہم اب ہیٹلے ہیلتھ ورکنگ مینز ایسوسی ایشن کلب نے انہیں اپنی جگہ استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے۔ شادی کرنے والے جوڑے کو امید ہے کہ وہ اپنی شادی انگلینڈ کی فتح کے ساتھ منائیں گے۔ کرسٹی ہِل نے کہا ہے کہ ’جب مجھے اس بات کا پتہ چلا تو میں بہت پریشان ہوئی۔ شکر ہے ہمیں متبادل جگہ مِل گئی ہے۔ اب مجھے صرف تمام مہمانوں کو فون کر کے اطلاع دینی ہے‘۔ اوکڈیل سوشل کلب کے مینیجر بل سنگھ نے کہا ہے کہ انہوں نے چھ بجے کمرے کو تیار کرنے کے لیئے اضافی عملہ دینے کی پیشکش کی تھی۔ انہیں نے کہا ہے کہ ’کمرہ تین بجے کے لیئے بک نہیں کروایا گیا تھا۔ صرف اسی بات پر اختلاف تھا کہ وہ اسے تین بجے تیار کروانا چاہتی تھیں‘۔ |
اسی بارے میں ورچوئل ریپلے: اٹلی بمقابلہ یوکرین 30 June, 2006 | کھیل ورچوئل ریپلے: جرمنی بمقابلہ ارجنٹینا30 June, 2006 | کھیل جرمنی نے ارجنٹائن کو 2-4 سے ہرا دیا30 June, 2006 | کھیل اٹلی نے یوکرین کو تین گول سے ہرا دیا30 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||