محبت کی نئی بلندی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال کے ایک جوڑے نے ایورسٹ کی چوٹی پر شادی کر لی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ کر کسی نے شادی کی ہو۔ دولہا دلہن نے اپنے ارادوں کو خفیہ رکھا تھا اور ان کے ساتھ چوٹی تک چڑھنے والے تیسرے فرد کو بھی نہیں معلوم تھا کہ وہ چوٹی پر ایک دوسرے سے شادی کے عہد و پیما کریں گے۔ چوٹی پر پہنچ کر مونی مولے پتی اور پیم دورجی شرپا نے چند منٹ کے لیے اپنے اوکسیجن کے ماسک ہٹا کر ایک دوسرے سے شادی کے وعدے دہرائے، ایک دوسرے کو پلاسٹک کے پھولوں کے ہار پہنائے اور پریم دورجی نے مونی کی مانگ سیندور سے بھردی۔ کاٹھمنڈو واپسی پر دلہن نے بتایا کہ شادی کی تمام رسومات تو چوٹی پر ممکن نہیں تھیں لہذا وہ اتنا ہی کر سکے لیکن بہت جلد ان کی شادی کی باقاعدہ تقریب ہوگی۔ دولہے نے بتایا کہ ماضی میں کئی جوڑے ایورسٹ کی چوٹی پر شادی کرنے کا ارادہ کرتے رہے ہیں لیکن وہ چوٹی تک کبھی پہنچ نہ سکے۔ ان دونوں نے بھی ناکامی کے ڈر سے اپنا ارادہ کسی کو نہیں بتایا اور ان کے خاندان والوں کو بھی اس کا علم نہیں تھا۔ پچھلے ایک ہفتے میں ماؤنٹ ایورسٹ پر کئی نئے ریکارڈ قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں دو ایرانی خواتین کے چوٹی پر پہنچنے سے وہ ایورسٹ سر والی پہلی مسلمان خواتین بنیں اور اپا شیرپا نے چوٹی پندرھویں مرتبہ سر کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑا دیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||