جرمنی نے ارجنٹائن کو 2-4 سے ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جرمنی عالمی کپ فٹبال کے پہلے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کو 2-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ کوارٹر فائنل کا فیصلہ پلینٹی ککس پر ہوا۔ جرمنی کی جانب سے چار ککس کامیاب رہیں جب کہ ارجنٹینا چار میں سے صرف دو مواقع کا فائدہ اٹھا سکا۔ جرمنی کےٹم بروسکی، لوکس پوڈسکی، مائیکل بالاک اور اولیور نوویلے اور اس سے پہلے مقررہ وقت ختم ہونے تک ارجنٹینا اور جرمنی کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھے۔ قبل ازیں جرمنی کے کھلاڑی نیلوسلاو کلوزے نے 87 ویں منٹ میں ڈی کے اندر ہیڈ پاس پر ہیڈ سے گول کر کے ارجنٹینا کی برتری ختم کر دی۔ اس سے قبل دوسرے نصف کے آغاز میں ارجنٹینا کے کھلاڑی ایالہ نے کارنر کک پر ہیڈ سے جرمنی پر کول کیا تھا۔ جرمن کوچ جرگن کلنز مین نے اس مقابلے کے آغاز سے قبل کہا تھا کہ’ ہم ایک عظیم مقابلے اور اسے جیتنے کے لیئے تیار ہیں۔ ہم میدان میں پوری تیاری اور جذبے کے ساتھ اتریں گے اور دیکھیں گے کہ ارجنٹینا کا رویہ کیسا ہے‘۔ اس کوارٹر فائنل نے جرمنی اور ارجنٹینا کے درمیان 1986 اور 1990 کے عالمی کپ کے فائنل مقابلوں کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔ میراڈونا کی شاندار کارکردگی کی بدولت ارجنٹیا نے 1986 میں جرمنی کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی اور چار برس بعد جرمنی نے اٹلی کے شہر روم میں ارجنٹینا کو ایک صفر سے ہرا کر بدلہ چکا دیا تھا۔
برلن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جرمنی کے کپتان مائیکل بالاک اور سٹرائیکر میروسلاو کلوز نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور دونوں ہی کوارٹر فائنل میں شرکت کریں گے۔ دوسری طرف ارجنٹائن کے لوئی گونزالے کو بھی میچ کے لیئے فٹ قرار دیا جا رہا ہے اور وہ رائٹ مڈ فیلڈر کے طور پر اپنی جگہ برقرار رکھیں گے۔ ارجنٹائن کے کھلاڑی نکولا برڈیسو کے گھٹنے میں زخم آنے کے باعث ان کی میچ میں شرکت یقینی نہیں ہے۔ |
اسی بارے میں برازیل، فرانس کوارٹر فائنل میں 27 June, 2006 | کھیل عالمی کپ: یوکرین، اٹلی فاتح26 June, 2006 | کھیل ریڈ کارڈز کےکھیل میں پرتگال فاتح 25 June, 2006 | کھیل ارجنٹینا کواٹر فائنل میں 24 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||