BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 December, 2005, 12:22 GMT 17:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اوناسس کی پوتی کی شاہانہ شادی
دونوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بہت اچھے گھڑ سوار ہیں۔
دونوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بہت اچھے گھڑ سوار ہیں۔
اس سال کی سب سے شاہانہ تقریب میں جہاز رانی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ آنجہانی ارسٹوٹل اوناسس کی پوتی کی شادی برازیل کے اولمپیئن ڈوڈا مرنڈا سے انجام پائی ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق اوناسس گھرانے کے تین بلین ڈالر مالیت کے اثاثوں کی واحد مالکہ بیس سالہ ایتھینا رسل اوناسس کی شادی کی تقریب سنیچر کو برازیل کے شہر ساؤپالو میں منعقد ہوئی۔ ان کے شوہر برازیل کی طرف سے اولمپکس میں شو جمپنگ میں میڈل جیت چکے ہیں۔

یہ تقریب ایک عجائب گھر کے سجے ہوئے میدان میں ہوئی جہاں شیمپین کی ہزاروں بوتلیں کھلیں اور مہمان نہایت لذیذ فرانسیسی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر حفاظتی انتظامات اتنے سخت تھے کہ تمام مہمان صرف پہلے سے جاری کیے گئے سیکورٹی کارڈ کے ذریعے عجائب گھر کے دروازوں سے داخل ہو سکتے تھے۔

ان انتظامات کے باوجود بھی ایک فرانسیسی فوٹوگرافر بیروں کا لباس پہن کر تقریب میں پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

سکیورٹی اہلکاروں نے اس کا کیمرہ چھین لیا لیکن وہ ایک ڈیجیٹل فوٹو کارڈ تقریب سے ’سمگل‘ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔اس کارڈ پر محفوظ تصاویر شاید اس سال کی سب سے شاہانہ تقریب کی واحد تصویری یادگار ثابت ہوں۔

اسی بارے میں
برونائی میں پُرتعیش شادی
09 September, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد