BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 June, 2006, 20:41 GMT 01:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اٹلی نے یوکرین کو ہرا دیا
اٹلی کی ٹیم کھیل کے آغاز سے ہی میچ پر چھائی رہی
فٹ بال کے عالمی کپ کے کوارٹرفائنل مقابلوں کے دوسرے میچ میں اٹلی کی ٹیم نے یوکرین کو تین گول سے ہرا دیا ہے۔

یوکرین کو کوارٹر فائنل میں شکست دینے کے بعد اب اٹلی کو سیمی فائنل میں منگل کے روز میزان ٹیم جرمنی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

اٹلی کے کوچ ماسیلو لپی نے اس میچ کے لیئے دفاعی حکمت عملی اختیار کی اور صرف ایک ’اسٹرائکر‘ سے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔


تاہم یوکرین کی دفاعی لائن بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور اٹلی نے پہلے ہاف ہی میں یوکرین پر ایک گول کر دیا۔ اٹلی نے میچ کے دوسرے ہاف کے سولہویں منٹ میں اپنی گرفت اور مضبوط کر لی جب لوکا ٹونی نے ایک اور گول کر دیا۔

ٹونی
ٹونی میچ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں

یوکرین کے کھلاڑی میکزم کیلنی چینکو کی اٹلی کے گول پر لگائی ہوئی دو شاٹس گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آ گئیں اور اس طرح یوکرین کی ٹیم گول کرنے کے دو موقعوں سے فائدہ نہ اٹھاسکی۔

اٹلی کی طرف سے تیسرا گول بھی لوکا ٹونی نے کیا اور سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کی جگہ کو یقینی بنا لیا۔

اس سے قبل عالمی کپ فٹبال کے پہلے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کو 2-4 سے ہرا کر جرمنی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

کوارٹر فائنل کا فیصلہ پلینٹی ککس پر ہوا۔ جرمنی کی جانب سے چار ککس کامیاب رہیں جب کہ ارجنٹینا چار میں سے صرف دو کا فائدہ اٹھا سکا۔

جرمنی کےٹم بروسکی، لوکس پوڈسکی، مائیکل بالاک اور اولیور نوویلے اور
ارجنٹینا کےمیکسی روڈ ریگرز، روبرٹو آیالا اورجولیو کروز گول کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ارجنٹینا کے ایستیبن کیمبیاسو اوررو برٹو آیالا گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

اس سے پہلے مقررہ وقت ختم ہونے تک ارجنٹینا اور جرمنی کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھے۔

قبل ازیں جرمنی کے کھلاڑی نیلوسلاو کلوزے نے 87 ویں منٹ میں ڈی کے اندر ہیڈ پاس پر ہیڈ سے گول کر کے ارجنٹینا کی برتری ختم کر دی۔

اس سے قبل دوسرے نصف کے آغاز میں ارجنٹینا کے کھلاڑی ایالہ نے کارنر کک پر ہیڈ سے جرمنی پر کول کیا تھا۔

جرمن کوچ جرگن کلنز مین نے اس مقابلے کے آغاز سے قبل کہا تھا کہ’ ہم ایک عظیم مقابلے اور اسے جیتنے کے لیئے تیار ہیں۔ ہم میدان میں پوری تیاری اور جذبے کے ساتھ اتریں گے اور دیکھیں گے کہ ارجنٹینا کا رویہ کیسا ہے‘۔

عالمی کپ کون جیتے گا: شائقین کی نظر میں

اس کوارٹر فائنل نے جرمنی اور ارجنٹینا کے درمیان 1986 اور 1990 کے عالمی کپ کے فائنل مقابلوں کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔ میراڈونا کی شاندار کارکردگی کی بدولت ارجنٹیا نے 1986 میں جرمنی کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی اور چار برس بعد جرمنی نے اٹلی کے شہر روم میں ارجنٹینا کو ایک صفر سے ہرا کر بدلہ چکا دیا تھا۔

رادریگوئز میکسی کے گول کی بدولت ہی ارجنٹینا کوارٹر فائنل میں پہنچا ہے

برلن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جرمنی کے کپتان مائیکل بالاک اور سٹرائیکر میروسلاو کلوز نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور دونوں ہی کوارٹر فائنل میں شرکت کریں گے۔

دوسری طرف ارجنٹائن کے لوئی گونزالے کو بھی میچ کے لیئے فٹ قرار دیا جا رہا ہے اور وہ رائٹ مڈ فیلڈر کے طور پر اپنی جگہ برقرار رکھیں گے۔ ارجنٹائن کے کھلاڑی نکولا برڈیسو کے گھٹنے میں زخم آنے کے باعث ان کی میچ میں شرکت یقینی نہیں ہے۔

اسی بارے میں
ڈیکو کی اپیل مسترد
27 June, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد