BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 June, 2006, 12:10 GMT 17:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برازیل، فرانس کوارٹر فائنل میں
رونالڈو
رونالڈو نے اب تک عالمی کپ میں 15 گول کیئے ہیں
فٹ بال عالمی کپ میں برازیل گھانا جبکہ فرانس سپین کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

فٹ بال کے عالمی کپ کے دوسرے راؤنڈ کے آخری دن پہلے میچ میں برازیل نے گھانا کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی جبکہ فرانس نے سپین کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔

برازیل کی جانب سے پہلا گول کھیل کے ابتدائی لمحات میں رونالڈو نے کیا اور اس گول کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ یہ فٹبال عالمی کپ میں رونالڈو کا پندرہواں گول تھا۔

ایڈریانو نے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں برازیل کی برتری کو دوگنا کر دیا اور یوں پہلے ہاف کے اختتام پر برازیل کی ٹیم دو گول سے جیت رہی تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی برازیل نےگھانا کی ٹیم پر اپنا دباؤ برقرار رکھا اور کھیل کے چوراسیویں منٹ میں زی رابرٹو نے گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔

برازیل کی ٹیم اس فتح کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ
فرانس اور سپین کے درمیان آخری پری کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

جرمنی میں کھیلے جانے والے عالمی کپ کے ان مقابلوں کے کواٹر فائنلز کا مرحلہ جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔ کواٹر فائنل مقابلوں کے لیے چھ ٹیمیں جن میں جرمنی، ارجنٹینا، اٹلی، یوکرین، انگلینڈ اور پرتگال شامل ہیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔

جمعہ کو ہونے والے پہلے کواٹر فائنل میں جرمنی اور ارجنٹینا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ جمعہ ہی کو ہونے والے دوسرے کواٹر فائنل میں اٹلی کا مقابلہ یوکرین سے ہوگا۔ اس طرح ہفتے کو بھی دو کواٹر فائنل ہوں جن میں پہلے میچ میں انگلینڈ اور پرتگال آمنے سامنے ہوں گے۔ دوسرے کواٹر فائنل میں شامل ہونے والی ٹیموں کو فیصلہ آج کے میچوں کی بنیاد پر ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد