’انگلینڈ تاریخ دہرانے کو ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے کوچ گوران ایرِکسن نے اپنی ٹیم سے کہا ہے کہ اس دفعہ ان کے پاس انیس سو چھیاسٹھ کی تاریخ دہرانے کا بہترین موقع ہے۔ پرتگال کے خلاف کوارٹر فائنل سے قبل وہ بہت بااعتماد تھے اور انہوں نے اپنے کھلاڑیوں سے کہا کہ ’ہم آخری دن نو جون کو یہاں ہوں گے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہماری ٹیم اچھی ہے اور ہم میں آگے جانے کی صلاحیت ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مد مقابل کوچ لویز سولاری کے برعکس پر سکون رہنا ہی پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر میں کھیل سے پہلے یا وقفے میں چیخوں چلاؤں تو اس سے ہم بہتر فٹ بال نہیں کھیلیں گے‘۔ انہیں یقین ہے کہ پرتگال کے خلاف میچ انکا بحیثیت انگلینڈ کے کوچ آخری میچ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ میرا آخری کھیل نہیں ہو گا۔ میں نے اس طرح کبھی نہیں سوچا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ میرا آخری میچ نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کھلاڑیوں پر اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ میری بہترین ٹیم ہے۔ اور اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ وہ اب مزید پر اعتماد، تجربہ کار اور صحیح عمر کے کھلاڑی ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے یہ نہیں پتہ کہ میں بہتر مینیجر ہوں یا نہیں البتہ مجھے یہ پتہ ہے کہ میرے پاس اس وقت یورو کپ دو ہزار چار اور جاپان کے گزشتہ عالمی کپ سے بہتر ٹیم ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تنقید کی پروا نہیں ہے بلکہ ان کی توجہ اصل مقصد کی طرف ہے۔ |
اسی بارے میں ورچوئل ریپلے: اٹلی بمقابلہ یوکرین 30 June, 2006 | کھیل ورچوئل ریپلے: جرمنی بمقابلہ ارجنٹینا30 June, 2006 | کھیل جرمنی نے ارجنٹائن کو 2-4 سے ہرا دیا30 June, 2006 | کھیل اٹلی نے یوکرین کو تین گول سے ہرا دیا30 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||