عالمی کپ: جرمنی تیسرے نمبر پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فٹبال عالمی کپ میں تیسری پوزیشن کے لیئے کھیلے جانے والے میچ میں جرمنی نے پرتگال کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا ہے۔ میچ کا پہلا گول کھیل کے چھپنویں منٹ میں ہوا جب جرمنی کے کھلاڑی شوائنسٹائگر کی پنلٹی ایریا سے باہر سے لگی تیز کِک گول کیپر ریکارڈو کے ہاتھوں میں سے گزر گئی۔ میچ کا تیسرا گول بھی اٹھترویں منٹ میں شوائنسٹائگر نے ہی کیا۔ جرمنی کو دوسرا گول اس وقت ملا جب جرمنی کی فری کِک پر گیند پرتگال کے دفاعی کھلاڑی کی ٹانگ سے لگ کر گول میں چلا گیا۔ پرتگال کے پتی نے کِک لگا کر بال باہر پینکنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ صحیح کِک نہ لگا سکے۔ پرتگال کا واحد گول کھیل کے آخری منٹوں میں ننو گومیز فیگو کے کراس پر ہیڈ سے کیا۔ جرمنی کو سیمی فائنل میں اٹلی نے اور پرتگال کو فرانس نے شکست دی تھی۔ تیسری پوزیشن کے لیخے کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے اچھے موقع ملے لیکن وہ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ جرمنی نے اس میچ میں اپنے سینیئر گول کیپر اولیور کاہن کو میادن میں اتارا تھا جبکہ پرتگال کی ٹیم کے کپتان اور سینیئر کھلاڑی فیگو پہلے گیارہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھے۔ | اسی بارے میں سکولاری کی مایوسی06 July, 2006 | کھیل برازیل کی ہار، میں ذمہ دار: پریرا02 July, 2006 | کھیل برازیل ورلڈ کپ سے باہر01 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||