برازیل کی ہار، میں ذمہ دار: پریرا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برازیل فٹبال ٹیم کے کوچ کارلوس البرٹو پریرا نے فرانس کے خلاف ایک صفر سے برازیل کی شکست کی ذمہ داری لے لی ہے۔ فٹبال عالمی کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں فرانس نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل سے باہر کردیا ہے۔ اس طرح پچھلے ورلڈ کپ کی فاتح جنوبی امریکہ کی یہ آخری ٹیم بھی ورلڈ کپ 2006 سے باہر ہوگئی ہے۔ پریرا نے کہا ’میں کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ میں اپنا فرض صحیح طور پر نہیں نبھا سکا۔ میرا کام تھا ٹیم کو فائنل تک پہنچانا‘۔ ’برازیل میں روایت ہے کہ جب قومی ٹیم ہارتی ہے تو اس کی ذمہ داری کوچ پر عائد ہوتی ہے۔ اس لیئے میرا خیال ہے کہ ہم بھی اس روایت کو دہرائیں گے‘۔ انہوں نے کہا ’ہم نے اپنے آپ کو اس موقع کے لیئے تیار نہیں کیا تھا۔ یہ ہم سب کے لیئے ایک مشکل گھڑی ہے‘۔ پریرا نے فرانس کی ٹیم کی کارکردگی کی دل کھول کر تعریف کی۔ ’ہم نے بہت مضبوط ٹیم سے شکست کھائی ہے‘۔ ان کاکہنا تھا کہ سیمی فائنل میں جنوبی امریکہ کی کم از کم ایک ٹیم کو ضرور ہونا چاہیئے تھا۔ یہ ورلڈ فٹبال کے لیئے شرم کی بات ہے۔ ’ہم نے میچ میں کچھ غلطیاں کی تھیں جن کی سزا شکست کی صورت میں سامنے آئی ہے‘۔ ’ہم اتنی جلدی شکست کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ ہینری اور زیڈان بہت خطرناک تھے‘۔ پریرا کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے کانٹریکٹ کی فکر نہیں ہے۔ رونالڈینو جو میچ میں صحیح کارکردگی نہیں دکھا سکے، ان کا کہنا تھا ’یہ ہمیشہ قابل افسوس ہوتا ہے جب ایک جیتنے کی عادی ٹیم ایسی شکست سے دوچار ہوتی ہے‘۔ ’اب وقت آگیا ہے کہ مستقبل کے بارے میں سوچا جائے‘۔ |
اسی بارے میں ورچوئل ریپلے: جرمنی بمقابلہ ارجنٹینا30 June, 2006 | کھیل ورچوئل ریپلے: اٹلی بمقابلہ یوکرین 30 June, 2006 | کھیل فٹ بال عالمی کپ: کوراٹرفائنل آج سے30 June, 2006 | کھیل برازیل، فرانس کوارٹر فائنل میں 27 June, 2006 | کھیل ڈیکو کی اپیل مسترد27 June, 2006 | کھیل برازیل، فرانس کوارٹر فائنل میں 27 June, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||