BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 July, 2006, 13:36 GMT 18:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سکولاری کی مایوسی
سکولاری
’اگر آپ گول نہ کریں، آپ میچ نہیں جیت سکتے‘
برتگال کے کوچ لویز فیلیپ سکولاری نے کہا ہے کہ فٹبال کے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ان کی ٹیم فرانس سے اس لیے ہار گئی کہ وہ متعدد بارگول نہ کر سکی۔

بدھ پانچ جولائی کوفرانس نے پرتگال کو ایک صفر سے ہرایا تھا۔ فرانس کے لیئے گول زیدان نے پینالٹی پر کیا تھا۔

اب پرتگال کا دوسرے سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیم جرمنی سےعالمی کپ میں تیسری پوزیشن کے لیئے مقابلہ ہوگا۔

سکولاری کا کہنا تھا کہ فرانس اس جیت کا حقدار تھا اور ’یہ بات ہمیں قبول کرنی ہوگی۔ ہمیں معلوم تھا کہ یہ ایک مشکل میچ ہوگا لیکن ہمارے پاس گول کے کئی مواقع تھا جو ہم نے ضائع کر دیے۔ اور اسی لیئے ہم ہار گئے۔

میچ کےاختتام پر ایسا لگا جیسے کہ سکولاری کی ریفری سے کچھ تلخ کلامی ہوئی ہو تاہم اس کے بارے میں انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

برازیل سے تعلق رکھنے والے سکولاری نے اس سوال کا بھی کوئی صاف جواب نہیں دیا کہ کیا وہ پرتگال کے کوچ کے حیثیت سے اپنا کام جاری رکھیں گے یا نہیں۔ ان کی اس عہدے کی مدت جولائی کے آخر میں ختم ہو جائے گی۔ سکولاری کا کہنا تھا کہ ’میرا کانٹریکٹ جولائی کے آخر تک ہے اور اس کے بعد کیا ہوتا ہے وہ دیکھا جائے گا۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد