BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 April, 2007, 12:42 GMT 17:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی ٹیم کے نئے کوچ شاستری
روی شاستری (فائل فوٹو)
’عارضی طور پر روی شاستری کی تعیناتی کے بعد بورڈ کو اتنا وقت ضرور مل جائے گا کہ وہ گریگ چیپل کے بعد کسی شخص کو کوچ کا عہدہ دینے کے بارے میں سوچ سکے‘
انڈین کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان روی شاستری کواگلے ماہ کرکٹ ٹیم کے دورۂ بنگلہ دیش کے دوران بطور کوچ اور مینیجر مقرر کردیا ہے۔

آسٹریلوی کوچ گریگ چیپل کے استعفیٰ کے بعد 44 سالہ سابق کرکٹر نے عارضی طو رپر ٹیم کا کوچ بننے کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ مقابلوں میں کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر شدید عوامی دباؤ کے بعد گریگ چیپل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے تاہم انہوں نے نجی وجوہات کو استعفی کا سبب بتایا تھا۔

روی شاستری نے جوان دنوں ایک نجی ٹی وی کے لیے بطور کمنٹیٹر خدمات سر انجام دے رہے ہیں، تسلیم کیا کہ کوچ کے عہدے کی پیشکش ان کے لیے غیر متوقع تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی اس وقت جو حالت ہے اس کی روشنی میں انہیں لگا کہ کچھ کرنے کے لیے یہی بہتر وقت ہے۔

انیس سال کی عمر سے کرکٹ کھیلنے والے شاستری نے انڈیا کی طرف سے تین ہزار آٹھ سو تیس رنز بنائے ہیں اور 80 ٹیسٹ میچوں میں 151 وکٹیں لی ہیں۔ اب تک وہ 150 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔

دورۂ بنگلہ دیش کے لیے شاستری کوچ کے ساتھ بطور ٹیم مینیجر کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔ اس دورہ میں ٹیم تین ایک روزہ انٹرنشینل اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

بورڈ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا (بی سی سی آئی) کے سینئر ممبر راج سنگھ ڈونگر پورکر نے تصدیق کی ہے کہ روی شاستری نے بنگلہ دیش جانے والی کرکٹ ٹیم کے مینجر اور کوچ کا عہدہ سنبھالنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ گزشتہ روز بی سی سی آئی کے ایک اجلاس میں روی کو یہ ذمہ داری قبول کرنے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں نے بورڈ کی اس تجویز پر غور کرنے کے لیے وقت مانگا تھا۔

بورڈ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ عارضی طور پر روی شاستری کی تعیناتی کے بعد بورڈ کو اتنا وقت ضرور مل جائے گا کہ وہ گریگ چیپل کے بعد کسی شخص کو کوچ کا عہدہ دینے کے بارے میں سوچ سکے۔

روی شاستری نے 1985 میں ایک فرسٹ کلاس میچ کے ایک اوور میں چھ چھکے لگا کر شہرت کمائی تھی۔ گیری سوبر کے بعد وہ دوسرے کھلاڑی تھے جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ انڈیا مستعفی ہونے والے کوچ گریگ چیپل کی خدمات بھی بطور مشیر حاصل کرنا چاہتا ہے۔

پوسٹر’ورلڈ کپ ہزیمت‘
بھارتی کوچ اور سینئر کھلاڑیوں میں رسہ کشی
 گریگ چیپل غیر ملکی کا مقابلہ
غیرملکی کوچوں کی جنگ نہیں: گریگ چیپل
گریگ چییپلچیپل آمادہ ہوگئے
چیپل پاکستانی کرکٹرز کی کوچنگ کریں گے
اسی بارے میں
بھارتی ٹیم کو شکست
06 November, 2003 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد