انڈین ٹیم مشکلات کا شکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز انڈیا کواننگز کے آغاز میں نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے تین ٹاپ آرڈر بیٹسمین اٹھائیس کے مجموعی سکور پر پویلین واپس پہنچ گئے ہیں۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں چار سو رنز بنائے۔ انڈیا نے جب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو انگلینڈ کے بولر میتیھو ہوگارڈ نے اوپنر وریندر سہواگ اور وسیم جعفر کو جلد ہی آؤٹ کر دیا۔سچن تندولکر کو جیمز اینڈرسن نے آؤٹ کیا۔ کپتان راہول ڈراوڈ اور سچن تندولکر انڈیا کی اننگز کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ونکھڈے سٹیڈیم پر کھیلے جانے والے میچ کےدوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم چار سو رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انڈیا کی طرف سے سریسانتھ نے چار جبکہ ہربھجن سنگھ نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ انگلینڈ کی طرف سے دوسرے روز اینڈریو فلنٹاف نے اپنی اکیسویں نصف سنچری مکمل کی جبکہ اویس شاہ نے اٹھاسی رن بنائے۔ اویس شاہ پہلے روز پچاس رن مکمل کرنے کے بعد ہاتھ میں تکلیف کی وجہ سے پویلین میں چلے گئے تھے۔
ٹیسٹ میچ میں بھارت کے کپتان راہول ڈراِوڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی اور انگلینڈ کی جانب سے ایئن بیل اور اینڈریو سٹراس اننگز کا آغاز کیا۔ میچ کے پہلے دن بھارتی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ خاصی خراب رہی اور انہوں نے کئی کیچ چھوڑے۔ سیریز کےاس تیسرے میچ میں دباؤ انگلینڈ پر ہے کیونکہ بھارت کو سیریز میں برتری حاصل ہے۔اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا جبکہ دوسرا ٹیسٹ بھارت نے جیتا تھا۔ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ کے اوپنر الیسٹر کُک کی جگہ اویس شاہ، سٹیو ہارمیسن کی جیمز اینڈرسن اور این بلیک ویل کی جگہ شان یوڈل کو میدان میں اتارا گیا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے لیگ سپنر پیوش چاؤلہ کی جگہ فاسٹ بولر سری سانتھ کھیل رہے ہیں۔
ممبئی میں کھیلاجانے والا یہ ٹیسٹ میچ کپتان ڈراوِڈ اور سچن تندولکر کے لیے خصوصی طور پر اہم ہے۔ ڈراوِڈ کے لیے یہ ٹیسٹ ان کے کیریئر کا سوواں ٹیسٹ میچ ہے۔وہ سو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے چھٹے بھارت کھلاڑی ہیں۔ ان سے قبل کپل دیو، سچن تندولکر، سنیل کواسکر، انیل کمبلے اور دلیپ وینگسارکر یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ انڈیا کے سٹار بلے باز سچن تندولکر بھی اس ٹیسٹ میں شرکت کے بعد بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ ان کا ایک سو بتیسواں ٹیسٹ میچ ہے۔ ان سے قبل یہ ریکارڈ سابق کپتان اور آل راؤنڈر کپل دیو کے پاس تھا۔ بھارت کی ٹیم: وسیم جعفر، وریندر سہواگ، راہول ڈراوِڈ (کپتان)، سچن تندولکر، یووراج سنگھ، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ، انیل کمبلے، سریسناتھ، مناف پٹیل۔ انگلینڈ کی ٹیم: ایئن بیل، اینڈریو سٹراس، اویس شاہ، کیون پیٹرسن، پال کالنِگ وُڈ، اینڈریو فلنٹاف (کپتان)، گیرئنٹ جونز (وکٹ کیپر)، شان یوڈل، میتھیو ہوگارڈ، جیمز اینڈرسن، مونٹی پنیسر۔ |
اسی بارے میں ’انگلینڈ کورفتارپر انحصارکرناچاہیے‘ 17 February, 2006 | کھیل انیل کمبلے کی پانچ سو وکٹیں11 March, 2006 | کھیل متعدد ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گئے12 March, 2006 | کھیل موہالی ٹیسٹ میں انڈیا کی فتح 13 March, 2006 | کھیل ’یہ ایک شاندار کیریئر کا آغاز ہے‘14 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||